لندن میں طلبا اسکرٹ پہن کر اسکول پہنچ گئے

لندن کے مغربی علاقے میں واقع ایک نجی اسکول کے طلبا نے گرمی کی وجہ سے آفیشل یو نیفارم پہننے سے انکار کر دیا۔ یہ طلبہ طالبات جیسا اسکرٹ پہن کر اسکول پہنچ گئے۔
برطانوی میڈیا کے مطابق برطانیہ کے جنوب مغربی شہر ایکسیٹر میں واقع ایک اسکول کے طلبا گرمی اور حبس کی وجہ سے اسکرٹ پہن کر اسکو ل پہنچ گئے۔

طلبا کا کہنا تھا کہ اسکول کے ڈریس کوڈ کے مطابق وہ شارٹس پہن کر اسکول نہیں آسکتے تاہم اس گرمی کے باعث ان کے لیے یونیفارم میں شامل پینٹ پہننا مشکل ہوگیا ہے اور اسی لیے بطور احتجاج انہوں نے اسکرٹ پہن کر اسکول آنے کا فیصلہ کیا۔

اسکول انتظامیہ کا کہنا تھا کہ ہمیں موسم کا اندازہ ہے مگر شارٹ پہننے کی کسی اسٹو ڈنٹ کو اجا زت نہیں اور نہ ہی ہمارا یو نیفارم تبدیل کر نے کا کو ئی ارادہ ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ گرمی تو ہر سال آتی ہےاور کچھ دنوں میں موسم نارمل ہو جا ئے گا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.

x

Check Also

امریکا، ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

امریکی شہربالٹی مورمیں ڈرون کی مدد سے ڈونر کا گردہ مریض تک پہنچا دیا گیا، ...

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ انہوں نے اپنی ...

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ٹینس پلیئر ماریا شراپووا کے فینز کیلئے بری خبر ، وہ اب تک کاندھے کی ...

%d bloggers like this: