شراب نوشی کے بعد گاڑی چلانے کا الزام ،رونی پر فرد جرم عائد

مقررہ حد سے زیادہ شراب نوشی کے بعد گاڑی چلانے کے الزام میں انگلش قومی فٹ بال ٹیم کے سابق کپتان وین رُونی پر فرد جرم عائد کر دی گئی ۔
برطانوی پولیس کے حوالے سے بتایا ہے کہ ایورٹن کے اسٹرائیکر وین رونی کو یکم ستمبر کی رات 2 بجے ان کے گھر کے قریب سے حراست میں لیا گیا۔
پولیس نے بتایا ہے کہ 31 سالہ اسٹار کو 18 ستمبر کو عدالت میں پیش کیا جائے گا۔ انگلینڈ کی ٹیم کی طرف سے سب سے زیادہ 119گول کرنے والے کھلاڑی رونی نے گزشتہ ہفتے ہی بین الاقوامی فٹ بال کو خیرباد کہا تھا۔
رونی 13 برس تک انگلش پریمئر لیگ میں مانچسٹر یونائیٹڈ کی نمائندگی کرنے کے بعد ایک مرتبہ پھر ایورٹن ایف سی نامی اس کلب کا حصہ بن چکے ہیں، جہاں سے انہوں نے فٹ بال کھیلنا شروع کیا تھا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.

x

Check Also

امریکا، ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

امریکی شہربالٹی مورمیں ڈرون کی مدد سے ڈونر کا گردہ مریض تک پہنچا دیا گیا، ...

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ انہوں نے اپنی ...

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ٹینس پلیئر ماریا شراپووا کے فینز کیلئے بری خبر ، وہ اب تک کاندھے کی ...

%d bloggers like this: