نواز شریف کو نیب عدالت میں پیش ہونا چاہیے، خورشید شاہ

قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ نے کہا ہے کہ نواز شریف کو نیب عدالت میں پیش ہونا چاہیے ،وہ ملک سے باہر ہیں اور اسی بات کو اس وقت جواز بنایا جارہا ہے ۔
سکھر میں نماز عید کی ادائیگی کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ کراچی میں بارش سے آنے والی تباہی پر کنٹرول کرنے کے لیے سندھ حکومت ہر ممکن کوشش کررہی ہے ۔
ان کا کہنا تھا کہ کراچی کے کئی علاقوں سے پانی نکال دیا گیا ہے ۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ ہمیں فرعون کہنے والے کو خیبر پختونخوا میں فرعون کہا جاتا ہے، اب یہ وقت بتائے گا کہ فرعون کون ہے اور موسیٰ کون ۔
کراچی میں ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما خواجہ اظہار الحسن ہر حملے کی مذمت کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ وہ سندھ اسمبلی میں قائد حزب اختلاف ہیں ان پر حملہ حالات خراب کرنے کی سازش ہے ۔
خورشید شاہ نے مطالبہ کیا کہ حملے میں ملوث دہشت گردوں کے خلاف ہر ممکن کارروائی ہونی چاہیے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.

x

Check Also

امریکا، ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

امریکی شہربالٹی مورمیں ڈرون کی مدد سے ڈونر کا گردہ مریض تک پہنچا دیا گیا، ...

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ انہوں نے اپنی ...

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ٹینس پلیئر ماریا شراپووا کے فینز کیلئے بری خبر ، وہ اب تک کاندھے کی ...

%d bloggers like this: