بڑی عید پر بڑا چیلنج

بڑی عید کا تہوار کل سے شروع ہوگا ،کراچی میں پانی سے عیدگاہیں اور بڑے میدان بھر گئے ہیں جبکہ انتظامیہ کے لئے آلائشوں کو ٹھکانے لگانا چیلنج بن گیا ۔

گزشتہ چار روز کے دوران وقفے وقفے سے ہونے والے بارش نے بڑی عید سے پہلے شہری انتظامیہ کو بڑے امتحان میں ڈال دیا ۔

شہری انتظامیہ نے عیدقربان کے موقع پر قربانی کے جانوں کی آلائشوں کو ٹھکانے لگانے کے لئے 15 سے زائد خندقیں بنائیں تھی ، جو تمام ہی پانی سے بھر گئی ہیں۔

شہری انتظامیہ کے لئے ہفتے کے روز ہونے والی عید سے پہلے ایک اور چیلنج یہ پیش آیا ہے کہ عیدگاہوں اور شہر کے بڑے میدانوں میں پانی جمع ہے ،جسے نکانے اور صفائی کے انتظامات تیزی سے جاری ہیںتاکہ نماز عید کی ادائیگی یقینی بنائی جاسکے۔

کھجی گرائونڈ کے اطراف بھی 10 فٹ جمع پانی لوگوں نے اپنی مدد آپ کے تحت نکالا ہے،شہر بھر میں پانی اور کیچڑ سےلوگوں کے لئے قربانی کے جانوروں کی دیکھ بھال کے انتظامات بھی مشکل ہوتے جارہے ہیں۔

خاص طور پر کراچی کی مویشی منڈی میں پانی اور کیچڑ سے لوگوں کے جانوروں کی خریدوفروخت میں مشکلات پیش آرہی ہے،جہاں جانوروں کا چارہ اور پینے کا پانی نایاب ہوگیا ہے۔

دوسری طرف مویشی منڈی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ بارشیں شروع ہونے کے بعد خریدار اب منڈی کا رخ نہیں کررہے ہیں ، سہراب گوٹھ کی مویشی منڈی میں اب صرف 30 فیصد جانور رہ گئے ہیں۔

ذرائع کے مطابق مویشی منڈی کی خراب حالت کی وجہ سے شہری میں کئی چھوٹی منڈیا ں لگ گئی ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.

x

Check Also

امریکا، ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

امریکی شہربالٹی مورمیں ڈرون کی مدد سے ڈونر کا گردہ مریض تک پہنچا دیا گیا، ...

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ انہوں نے اپنی ...

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ٹینس پلیئر ماریا شراپووا کے فینز کیلئے بری خبر ، وہ اب تک کاندھے کی ...

%d bloggers like this: