بینظیرقتل کیس،5ملزمان بری،مشرف کی جائیداد قرقی کا حکم

راولپنڈی کی انسداد دہشتگردی عدالت نے بینظیر قتل کیس کا فیصلہ سنا دیا ہے۔ کیس میں گرفتار پانچوں ملزمان کو عدالت نے بری کرنے کا حکم دیا ہے جبکہ سابق صدر جنرل پرویز مشرف کو اشتہاری قرار دیتے ہوئے ان کی جائیداد قرقی کرنے کا حکم بھی دیا ہے۔
سابق سی پی او سعود عزیز اور ایس پی خرم شہزاد کو سہولت کار ہونے کے باعث مجموعی طور پر 17، 17 برس قید کی سزا اور پانچ لاکھ جرمانے کی سزا سنائی ہے۔ دونوں مجرمان کو احاطہ عدالت سے گرفتار کرلیا گیا ہے۔
سی پی او سعود عزیز نے پوسٹ مارٹم میں تاخیری حربے آزمائے تھے اور پوسٹ مارٹم نہیں ہونے دیا تھا جبکہ سابق ایس پی خرم شہزاد نے جائے وقوعہ کو ڈیڑھ گھنٹے کے اندر پانی سے دھو دیا تھا۔
علاوہ ازیں دونوں افراد کیخلاف سیکیورٹی معاملات میں بھی مداخلت کا بھی الزام موجود ہے۔
رفاقت حسین، حسنین اور رشید ترابی نے وقوعے میں ملوث ہونے کا اعتراف بھی کیا تھا تاہم عدالت کی جانب سے انہیں بری کردیا گیا۔ ان کے علاوہ باعزت بری ہونے والوں میں شیر زمان اور اعتزاز شاہ بھی شامل ہیں۔
سپشیل پراسیکیوٹر خواجہ امتیاز نے ملزمان کو بری کرنے پر تحفظات کا اظہار کیا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ اس کیس میں سات چالان پیش کئے گئے تھے جس پر کاروائی عمل میں لائی گئی۔
استغاثہ کے سامنے کل 141 گواہ پیش کئے گئے تھے تاہم ان میں سے نصف سے بھی کم ، محض 67 افراد کی گواہی لی گئی جبکہ باقی کو غیر ضروری قرار دیا گیا تھا۔
اس کیس کا ٹرائل 29 فروری 2008 کو شروع کیا گیا تھا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.

x

Check Also

امریکا، ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

امریکی شہربالٹی مورمیں ڈرون کی مدد سے ڈونر کا گردہ مریض تک پہنچا دیا گیا، ...

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ انہوں نے اپنی ...

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ٹینس پلیئر ماریا شراپووا کے فینز کیلئے بری خبر ، وہ اب تک کاندھے کی ...

%d bloggers like this: