افغانستان میں امن کے لئے پاکستان کے محتاج ہیں، مائیکل موریل

امریکی خفیہ ایجنسی سی آئی اے کے سابق سربراہ مائیکل موریل نے کہا ہے کہ پاکستان کو امریکا کی ضرورت نہیں لیکن افغانستان میں امن کے لئے امریکا پاکستان کا محتاج ہے۔
سی این این سے گفتگو کرتے ہوئے مائیکل موریل نے کہا کہ امریکا کا پاکستان پر ناجائز دباؤ کا حربہ کارگر نہیں ہو گا البتہ اس دباؤ سے امریکا کو نقصان پہنچ سکتا ہے پاکستان کو نہیں۔
انہوں نے کہا کہ معاملہ حل کرنے کے لئے سفارتی چینل استعمال کرنے کی ضرورت ہے۔ امریکا کو افغانستان تک رسائی کے لئے پاکستان کے زمینی اور فضائی راستوں کی ضرورت ہے۔
مائیکل موریل نے کہا کہ پاکستان کی مدد اور تعاون کے بغیر امریکا افغانستان میں دہشت گردوں کے خلاف جنگ مکمل طور پر نہیں جیت سکتا۔
انہوں نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ انہوں نے امریکی پالیسی کا اعلان کر کے امریکی کاز کو نقصان پہنچایا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.

x

Check Also

امریکا، ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

امریکی شہربالٹی مورمیں ڈرون کی مدد سے ڈونر کا گردہ مریض تک پہنچا دیا گیا، ...

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ انہوں نے اپنی ...

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ٹینس پلیئر ماریا شراپووا کے فینز کیلئے بری خبر ، وہ اب تک کاندھے کی ...

%d bloggers like this: