کراچی میں طوفانی بارش، نظام زندگی درہم برہم

کراچی میں بھارت سے آنے والے مون سون سسٹم کے باعث طوفانی بارش کا سلسلہ جاری ہے۔ بدھ سے وقفے وقفے سے جاری بارش کے باعث نشیبی علاقوں میں سیلابی صورت حال ہے۔
بارش کے باعث کرنٹ لگنے اور دیواریں گرنے سے 5 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوئے ہیں۔ بارش کے باعث مویشی منڈیاں بھی پانی سے بھر گئیں۔
محکمہ موسمیات کے مطابق سب سے زیادہ بارش نارتھ کراچی میں 97 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی جب کہ ناظم آبادمیں67، مسرور بیس پر42، فیصل بیس29، صدر 40، گلستان جوہر27، لانڈھی 20، جناح ٹرمنل پر24 اور گلشن حدید میں 16 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے شدید بارش کا سلسلہ جاری رہے گا۔ اگلے 24 گھنٹوں میں بارش میں کمی کا کوئی امکان نہیں جب کہ جمعہ کی شام تک بارش برسانے والا سسٹم کمزور ہو جائے گا۔


بارش کے باعث لیاقت آباد، گرو مندر کے اطراف، صدر ، نیپا، صفورا چورنگی، ایم اے جناح روڈ اور اسٹیڈیم روڈ سمیت کئی اہم سڑکیں زیر آب ہیں، سڑکوں پر بسیں، گاڑیاں اور موٹر سائیکل بند ہو گئیں۔
کھارادر میں بارش کے باعث گلیاں زیرآب آنے سے لوگ گھروں میں محصور ہو کر رہ گئے جب کہ گھروں میں پانی بھر جانے سے قربانی کے جانور باندھنے میں بھی مشکلات کا سامنا ہے۔
بارش کے پانی کے باعث ناگن چورنگی مکمل زیر آب ہے جہاں بس، ٹرک اور متعدد گاڑیاں ڈوب گئیں۔ لیاری کے علاقے بہار کالونی میں بارش کا پانی سرکاری اسکول، ڈسپنسری اور میڈیکل سینٹر میں داخل ہوگیا جب کہ راشن کی دکانوں میں پانی داخل ہونے سے سامان خراب ہوگیا۔
ذرائع کے مطابق بارش کے بعد شہر کے 250 سے زائد فیڈر ٹرپ ہونے سے کئی علاقوں میں بجلی کی فراہمی تاحال معطل ہے۔
کھارادر، ناگن چورنگی، ملیر، شاہ فیصل کالونی، شاہ فیصل ٹاون،کالا بورڈ، قائدآباد، گلستان جوہر بلاک 2 اور گلشن اقبال کے چند بلاکس میں بھی بجلی کی فراہمی معطل ہو گئی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.

x

Check Also

امریکا، ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

امریکی شہربالٹی مورمیں ڈرون کی مدد سے ڈونر کا گردہ مریض تک پہنچا دیا گیا، ...

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ انہوں نے اپنی ...

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ٹینس پلیئر ماریا شراپووا کے فینز کیلئے بری خبر ، وہ اب تک کاندھے کی ...

%d bloggers like this: