ممبئی میں شدید بارش، عمارت گرنے سے8 ہلاک

ممبئی میں شدید بارشوں کا سلسلہ جاری ہے، موسلادھار بارش کے باعث 5 منزلہ عمارت گر گئی جس سے 8 افراد ہلاک جب کہ متعدد زخمی ہو گئے۔
عمارت گرنے کا واقعہ جنوبی ممبئی کے بائیکلہ کے علاقے میں جی جے روڈ پر صبح پیش آيا جس کے بعد امدادی کارروائیاں شروع کر دی گئیں۔
ممبئی میں پولیس حکام کے مطابق اس واقعے میں ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد 8 ہوگئی ہے اور 15 افراد زخمی ہوئے ہیں۔ عمارت کے ملبے تلے 30 افراد پھنسے ہونے کا خدشہ ہے۔
ممبئی میں تین روز سے بارش کا سلسلہ جاری ہے۔ گزشتہ 48 گھنٹوں کے دوران ممبئی میں 200 ملی میٹر بارش ہو چکی ہے جس سے کئی علاقوں میں سیلابی صورت حال ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.

x

Check Also

امریکا، ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

امریکی شہربالٹی مورمیں ڈرون کی مدد سے ڈونر کا گردہ مریض تک پہنچا دیا گیا، ...

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ انہوں نے اپنی ...

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ٹینس پلیئر ماریا شراپووا کے فینز کیلئے بری خبر ، وہ اب تک کاندھے کی ...

%d bloggers like this: