لندن والوں سے انضمام ممکن نہیں، فاروق ستار

ایم کیو ایم پاکستان کے سربراہ ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا ہے کہ ایم کیو ایم پاکستان کا ایم کیو ایم لندن کے ساتھ الحاق یا انضمام ناممکن ہے۔ اب ایم کیو ایم پاکستان کی سیاست کرے گی۔
ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ الطاف حسین کی گذشتہ برس 22 اگست کی تقریر پاکستان اور ایم کیو ایم کے آئین کے خلاف تھی اور ان سے علحیدگی کا فیصلہ حتمی ہے۔
الطاف حسین سے کسی بھی رابطے سے انکار کرتے ہوئے فاروق ستار نے کہا کہ ایک لکیر لندن سے کھینچی گئی تھی تو ایک لکیر ہم نے بھی کھینچ لی ہے۔
یہ قدرتی اور حادثاتی طور پر اور ازخود ہوا ہے اور یہی مائنس لندن کی گارنٹی ہے۔ انہوں نے ایم کیو ایم لندن اور ایم کیو ایم پاکستان کے ایک ہونے کے تاثر کو بھی رد کر دیا۔
انہوں نے کہا کہ لندن سے جس طرح کے الزامات اور جس طرح کی مغلظات ہمارے لیے بکی کی گئی ہیں، اس کے بعد بھی اگر کوئی یہ سوچتا ہے تو یہ اس کی سیاست کو سوٹ کرتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ الطاف حسین کی پاکستان مخالف تقریر کے بعد جو فیصلہ 23 اگست کو کیا تھا میں پوری زندگی اس پر قائم رہوں گا۔ 22 اگست بذات خود ایم کیو ایم کی پالیسی کی سب سے بڑی نفی تھی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.

x

Check Also

امریکا، ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

امریکی شہربالٹی مورمیں ڈرون کی مدد سے ڈونر کا گردہ مریض تک پہنچا دیا گیا، ...

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ انہوں نے اپنی ...

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ٹینس پلیئر ماریا شراپووا کے فینز کیلئے بری خبر ، وہ اب تک کاندھے کی ...

%d bloggers like this: