بچے فیس بک سے نہیں پھول پتوں سے کھیلیں، مارک زکر برگ

فیس بک کے بانی مارک زکر برگ نے بچوں کو ٹیکنالوجی سے دور رکھنے کا مشورہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ انہیں فیس بک کی بجائے گھر سے باہر کھیلنا چاہئے۔
اپنی نومولود بیٹی کے نام طویل خط میں مارک زکر برگ نے لکھا کہ فیس بک بچوں کے لئے نہیں ہے۔ بچوں کو چاہئے کہ وہ گھر سے باہر نکلیں، پھولوں اور پتوں سے کھیلیں۔
انہوں نے کہا کہ بچوں کے لئے یہ بہت ضروری ہے۔ مستقبل میں بچوں کے کھیل کود اور دوڑ بھاگ پر بات کی جائے گی۔
انہوں نے لکھا کہ دنیا ایک سنجیدہ مقام ہوسکتی ہے، جب آپ بڑے ہوجائیں گے تو مصروف ہوجائیں گے، مگر مجھے توقع ہے کہ آپ پھولوں کو سونگھنے کے لیے وقت نکالیں گے اور پتوں کو بالٹی میں انڈیلیں گے۔
بچپن جادوئی ہوتا ہے، آپ زندگی میں صرف ایک بار ہی بچے بن سکتے ہیں، تو مستقبل کے بارے میں بہت زیادہ فکرمند رہ کر وقت ضائع نہ کریں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.

x

Check Also

امریکا، ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

امریکی شہربالٹی مورمیں ڈرون کی مدد سے ڈونر کا گردہ مریض تک پہنچا دیا گیا، ...

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ انہوں نے اپنی ...

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ٹینس پلیئر ماریا شراپووا کے فینز کیلئے بری خبر ، وہ اب تک کاندھے کی ...

%d bloggers like this: