بھارت میں فلم کی شوٹنگ کے دوران ٹیکنیشن ہلاک

بھارتی فلم کی شوٹنگ کے دوران کرنٹ لگنے سے ٹیکنیشن ہلاک ہو گیا، فلم میں انوشکا شرما مرکزی کردار نبھا رہی ہیں۔
ممبئی میں فلم پری کی آؤٹ ڈور شوٹنگ چل رہی تھی جب ایک ٹیکنیشن بجلی کی تاروں سے ٹکرا کر جھلس گیا۔ اسے فوری طور پر اسپتال پہنچایا گیا تاہم وہ جانبر نہ ہو سکا۔
اس فلم میں انوشکا شرما کا مرکزی کردار ہے جب کہ پروست روئے اس فلم کے ذریعے ہدایت کاری کے میدان میں قدم رکھ رہے ہیں۔ انوشکا شرما اس موقع پر موجود نہیں تھیں۔
پولیس کا کہنا ہے کہ بظاہر یہ موت کرنٹ لگنے سے واقع ہوئی ہے مگر ہم واقعے کی تحقیقات کر رہے ہیں اور لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیا گیا ہے جس کی رپورٹ کا انتظار کیا جا رہا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.

x

Check Also

امریکا، ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

امریکی شہربالٹی مورمیں ڈرون کی مدد سے ڈونر کا گردہ مریض تک پہنچا دیا گیا، ...

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ انہوں نے اپنی ...

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ٹینس پلیئر ماریا شراپووا کے فینز کیلئے بری خبر ، وہ اب تک کاندھے کی ...

%d bloggers like this: