مسئلہ کشمیر کا کوئی فوجی حل نہیں، میر واعظ

حریت کانفرنس کے رہنما میر واعظ عمر فاروق نے کہا ہے کہ مسئلہ کشمیر کا کوئی فوجی حل نہیں ہے لیکن مودی حکومت اس مسئلے کو فوجی طریقے سے حل کرنا چاہ رہی ہے۔
ایک انٹرویو میں میر واعظ عمر فاروق نے کہا کہ احتجاج کے سارے راستے مسدود ہیں، ان ک پاس ہڑتال کے سوا اور کوئی ایسا طریقہ نہیں جس سے وہ احتجاج ریکارڈ کروا سکیں۔
انہوں نے کہا کہ ہمارے پاس ہڑتال ایک آخری ہتھیار بچا ہے۔ اس کے علاوہ کوئی اور طریقہ، جیسے نصف گھنٹے کا امن مارچ یا سڑک پر احتجاج وغیرہ تو اب تو اس کی قطعی اجازت ہی نہیں دی جاتی ہے۔
حریت کانفرنس پر بھارتی تحقیقاتی ایجنسی این آئی اے نے پاکستان سے پیسہ حاصل کرنے سمیت کئی طرح کے کئی الزامات عائد کیے ہیں لیکن میر واعظ اس سے انکار کرتے ہیں۔
میر واعظ نے کہا کہ بہت سے کشمیری لوگ بیرون ملک رہتے ہیں اور کشمیر کے اس مسئلے سے جڑے ہوئے ہیں اور ایسے ہی لوگ ان کی تنظیم کی حمایت کرتے ہیں۔
بھارتی فوج کے خلاف مسلح مزاحمت کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ کون چاہتا ہے کہ یہاں کی نوجوان نسل کے ہاتھوں میں پتھر یا بندوقیں ہوں۔ اس سے متعلق کوئی ایک بھی ایسا بیان نہیں دکھا سکتا، جہاں میں نے یا گیلانی صاحب نے کہا ہو کہ کشمیری پتھر یا بندوق اٹھائیں۔
ہم تو خود اس بات سے پریشان ہیں کہ نئی نسل کو کس طرح بچایا جائے۔ لیکن اگر بندوق اٹھانے والے بیشتر نوجوانوں کی کہانیاں دیکھیں تو پتہ چلتا ہے کہ وہ سب کے سب بہت ستائے ہوئے ہیں۔
اٹل بہاری واجپئی کی حکومت اور نریندر مودی کی حکومت کے درمیان فرق پر بات کرتے ہوئے میر واعظ عمر فاروق کا کہنا تھا کہ جب واجپئی کی حکومت تھی تو انھوں نے کہا تھا کہ اس مسئلے کو انسانیت کے دائرے میں حل کرنا ہے۔
تب ہمیں کہیں نہ کہیں اس بات کا احساس ہوا کہ صحیح بات ہے۔ لیکن جب مودی صاحب آئے تو سب سے پہلا بیان میں نے دیا کہ مودی کی حکومت آئی ہے اور ہم امید رکھتے ہیں کہ این ڈی اے واجپئی کے ماڈل کی پیروی کرے گی۔
میر وا‏عظ نے وزیراعظم مودی کی پالیسی کو سختی کے طور پر بیان کرتے ہوئے کہا ہے کہ مودی کشمیر کے مسئلے کو فوجی طریقے سے حل کرنا چاہتے ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.

x

Check Also

امریکا، ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

امریکی شہربالٹی مورمیں ڈرون کی مدد سے ڈونر کا گردہ مریض تک پہنچا دیا گیا، ...

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ انہوں نے اپنی ...

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ٹینس پلیئر ماریا شراپووا کے فینز کیلئے بری خبر ، وہ اب تک کاندھے کی ...

%d bloggers like this: