غذا سے اپنی ذہانت بڑھائیں

اچھی اور متوازن خوراک صرف صحت ہی بہتر نہیں بنتی ذہنی کارکردگی کو بھی بہتر بناتی ہے، غذائی ماہرین کے مطابق کچھ خاص غذائیں ذہانت میں اضافے کا سبب بن سکتی ہیں۔
مچھلی ایسی خوراک ہے جو یادداشت کو بہتر رکھنے کے لئے مفید ہے۔ مچھلی میں پائے جانے والے اومیگا تھری فیٹی ایسڈ جہاں دل کے لئے مفید ہیں وہیں یہ یادداشت کو بھی بہتر بناتے ہیں۔
سبزیاں ایسی خوراک ہیں جو اگر معتدل مقدار میں کھائی جائیں تو ان سے صرف فائدے ہی فائدے حاصل کئے جا سکتے ہیں۔
سبز پتوں والی سبزیاں سب سے زیادہ مفید ہیں۔ یہ خون میں آئرن کی مقدار بڑھا کر جہاں توانائی لاتی ہیں وہیں ان کے پائے جانے والے اینٹی آکسیڈنٹس ذہنی طور پر چاق و چوبند رہنے میں معاون ثابت ہوتے ہیں۔
ان سبزیوں میں پالک، بروکلی، بھنڈی جیسی سبزیاں زیادہ مفید ہیں تاہم گوبھی، شلغم، کدو اور مٹر جیسی سبزیوں بھی فائدے میں کم نہیں۔
سبزیوں میں شامل بیٹا کرونین اور فلوٹین نامی جزو دماغ کی معلومات اکھٹا کرنے اور انہیں یاد رکھنے کے عمل کو تیز کرنے میں مددگار ثابت ہوتا ہے۔
عام طور پر یہ کہا جاتا ہے کہ انڈے کی سفید مفید اور زردی نقصان دہ ہے لیکن انڈے کی زردی میں ایسے صحت بخش فیٹی ایسڈ پائے جاتے ہیں جو سننے، دیکھنے اور سمجھنے کی دماغی صلاحیت کو بہتر بناتے ہیں۔
اسی طرح سے ڈرائی فروٹس بھی دماغی صحت کے لئے معاون ہوتے ہیں۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ نان سیچوریٹڈ فیٹس جیسے تیل، گھی اور مکھن اور مصنوعی میٹھے کے زیادہ استعمال سے دماغی صحت متاثر ہوتی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.

x

Check Also

امریکا، ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

امریکی شہربالٹی مورمیں ڈرون کی مدد سے ڈونر کا گردہ مریض تک پہنچا دیا گیا، ...

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ انہوں نے اپنی ...

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ٹینس پلیئر ماریا شراپووا کے فینز کیلئے بری خبر ، وہ اب تک کاندھے کی ...

%d bloggers like this: