کراچی: بجلی گئی،15کروڑ گیلن پانی نہ آیا

کراچی میں بجلی کی عدم فراہمی کے باعث 150ملین گیلن پانی فراہم نہیں کیا جاسکا۔ایم ڈی واٹربورڈ کا کہنا ہے کہ واٹربورڈ کےمتعددپمپنگ اسٹیشن بجلی کی عدم فراہمی سےمتاثرہوئے ۔تمام سپرنٹنڈنگ انجینئرز فراہمی ونکاسی آب کی صورتحال پر کڑی نگاہ رکھیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ گھارودھابیجی پمپنگ اسٹیشن پر منگل کی رات 9:40 سے10:50 تک بجلی معطل ہے۔رات 12:20پمپنگ معمول کے مطابق شروع کی گئی تاہم ایک پمپ تاحال بند ہے جبکہ حب پمپنگ اسٹیشن پر صبح سے بجلی کی آنکھ مچولی جاری۔

شہرمیں سو سے زائد ڈسٹری بیوشن پمپوں سے پانی کی فراہمی بند ہےتاہم متعدد سیوریج پمپنگ اسٹیشنوں کو ہیوی جنریٹروں کی مدد سے فعال رکھا جا رہا ہے۔

ادھر ترجمان کے الیکٹرک کے مطاق واٹر بورڈ سمیت شہر کی تمام تنصیبات پر بجلی کی فراہمی معمول کے مطابق جاری جبکہ دھابیجی اور گھارو پر بجلی کے بریک ڈوان کی خبر بےبنیاد ہے۔ مختصر تعطل آیا تھا جسے ہنگامی بنیادوں پر بحال کردیا گیا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.

x

Check Also

امریکا، ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

امریکی شہربالٹی مورمیں ڈرون کی مدد سے ڈونر کا گردہ مریض تک پہنچا دیا گیا، ...

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ انہوں نے اپنی ...

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ٹینس پلیئر ماریا شراپووا کے فینز کیلئے بری خبر ، وہ اب تک کاندھے کی ...

%d bloggers like this: