پیپلزپارٹی تحریک انصاف اور ن لیگ ایم کیو ایم سے نالاں

پاکستان پیپلزپارٹی، تحریک انصاف اور ن لیگ کے رہنماؤں نے فاروق ستار کی پریس کانفرنس کو غلط قرار دے دیا ہے۔

نثار کھوڑو اور خرم شیر زمان کہتے ہیں کہ ایم کیوایم پاکستان کو شرکت کی یقین دہانی نہیں کرائی تھی۔

امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ گزشتہ 25 برسوں کے دوران کراچی میں جو کچھ ہوا ایم کیو ایم اس کی ذمے داری تسلیم کرے۔

اے این پی کے رہ نما سینیٹر شاہی سید کہتے ہیں کہ اے پی سی کے اغراض و مقاصد سمجھ سے باہر ہیں، ایم کیوایم بائیکاٹ کرنے والی جماعتوں کے تحفظات دور کرے۔

سندھ کی سیاست پل پل رنگ بدلنے لگی، ایم کیوایم پاکستان کو آج ہونے والی آل پارٹیز کانفرنس سیاسی، مذہبی اور قوم پرست جماعتوں کی عدم شرکت پر ملتوی کرنی پڑی۔

ایم کیوایم پاکستان کی دعوت پر پیپلزپارٹی، تحریک انصاف، مسلم لیگ ن، مسلم لیگ ق، فنکشنل لیگ، جماعت اسلامی، جمعیت علمائے اسلام ف اور اے این پی نے ایم کیوایم پاکستان کی کثیر الجماعتی کانفرنس میں شرکت سے منع کردیا۔

پیپلز پارٹی کے رہنما نثار کھوڑو کا کہنا تھا کہ اے پی سی کی دعوت دینے وفد آیا تھا پر انہیں شرکت کی یقین دہانی نہیں کرائی تھی۔

تحریک انصاف کے خرم زمان کا کہنا تھا اسدعمر اور عمران اسماعیل سے ملاقات کرکے دعوت دی گئی تھی، مگر ہماری پارٹی نے ان کا دعوت نامہ قبول نہیں کیا۔

امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ گزشتہ 25 برسوں کے دوران کراچی میں جو کچھ ہوا ایم کیو ایم اس کی ذمے داری تسلیم کرے اور22 اگست کے واقعے کے خلاف الطاف حسین کے خلاف خود چارج شیٹ پیش کرے، اس سے قبل آگے کیسے بڑھا جاسکتا ہے؟

دیگر سیاسی، مذہبی اور قوم پرست جماعتوں کا کہنا تھا کہ ایم کیوایم پاکستان کی جانب سےعجلت میں دی جانے والی دعوت کو پارٹی قیادت نے قبول نہیں کیاجبکہ کچھ جماعتوں کا کہنا تھا کہ وہ ایم کیو ایم پاکستان کے ایجنڈے سے مطمئن نہیں ہیں۔

ادھر آل پاکستان مسلم لیگ اور قومی عوامی تحریک کانفرنس میں شرکت کے لیے تیار تھیں، مگر ان کی آمد سے قبل ہی کثیر الجماعتی کانفرنس ملتوی کردی گئی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.

x

Check Also

امریکا، ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

امریکی شہربالٹی مورمیں ڈرون کی مدد سے ڈونر کا گردہ مریض تک پہنچا دیا گیا، ...

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ انہوں نے اپنی ...

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ٹینس پلیئر ماریا شراپووا کے فینز کیلئے بری خبر ، وہ اب تک کاندھے کی ...

%d bloggers like this: