نوازشریف کی نااہلی چیلنج

سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف کی نااہلی کا نوٹیفکیشن اسلام آباد ہائی کورٹ میں چیلنج کردیا گیا۔

شہری شاہد اورکزئی کی جانب سے سابق وزیراعظم نواز شریف کی نااہلی سے متعلق الیکشن کمیشن کے 28 جولائی کے نوٹیفکیشن کو اسلام آباد ہائی کورٹ میں چیلنج کیا گیا ہے۔

درخواست گزار نے موقف اختیار کیا کہ الیکشن کمیشن کا نوٹیفکیشن عوامی نمائندگی ایکٹ کے تقاضوں کے مطابق نہیں جب کہ سپریم کورٹ ایسا فیصلہ جاری کرنے کی مجاز نہیں ،جس کی استدعا نہ کی گئی ہو۔

درخواست گزار کے مطابق کسی پٹیشنر نے ایف زیڈ ای کی تنخواہ کی بنیاد پر وزیراعظم کی نااہلی نہیں مانگی اور سپریم کورٹ نے وہ ریلیف دیا جو درخواست گزاروں کی جانب سے مانگا ہی نہیں گیا تھا۔

درخواست گزار نے عدالت سے استدعا کی کہ آئین پاکستان وزیراعظم کی برطرفی کی حمایت نہیں کرتا اس لئے الیکشن کمیشن کا نوٹیفکیشن معطل اور انتخابی عمل روکا جائے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.

x

Check Also

امریکا، ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

امریکی شہربالٹی مورمیں ڈرون کی مدد سے ڈونر کا گردہ مریض تک پہنچا دیا گیا، ...

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ انہوں نے اپنی ...

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ٹینس پلیئر ماریا شراپووا کے فینز کیلئے بری خبر ، وہ اب تک کاندھے کی ...

%d bloggers like this: