سیاست تیرے بس کا روگ نائیں

تحریر: یوسف منہاس

ارا۔۔ کا ۔کہہ ریا ۔اے ۔۔
تیری سمج میں نئیں آریا ۔۔ ابے اپنے نواجے کو سپریم کورٹ نے نا اہل کہہ ڈالا ۔۔
کاہے ۔۔ بھائی ۔۔
او۔۔ تا ۔۔ وڈے ۔وڈے کام کر ریا سی ۔۔ سڑکاں ۔ اور پل ۔۔ وڈی بلڈنگان بنایا ریا سی ۔۔
ابے اسی جلم میں۔ تو ۔۔ اسے۔ نکالا ہے ۔۔
نئیں فجلو ۔۔۔ اندر دی بات بھی کج ہوئے گی ۔۔ انساپ کا ۔اتا۔۔ وڈا ۔۔ادارہ ایسا تو کج نائیں کر سکتا ۔۔
کہے ایں اوہا۔۔ لندن میں ۔۔۔ مارا ۔ تیرا ۔۔پیسے سے ۔۔ گوروں کے دیس میں محلات کھریدے ۔۔ ہم غریباں کے پیسوں سے ۔۔ ہوا۔۔ کار تا ۔۔یہ ہی مچی رہی۔۔
سب سالے بکواس کریں ۔۔۔ کھد۔۔ کج ۔کریں ۔۔ناں کسی کو کج کرنے دیں ۔۔
فجلو نے اپنے گدھے کے منہ میں گھانس ٹھونستے ہوئے کہا ۔۔
ارا۔ بھائی شرفو ۔۔۔ کہے تو۔۔ تو بھی ٹھیک ہی اےؕؕ۔۔
دیکھ ماری ساری جندگی اینٹاں ڈھوتے، ڈھوتے اور یہ کھوتا ریڑی ہانکتے گجر گئی ۔۔ سالی جندگی نائیں بدلی ۔۔۔
جھگی میں سے۔۔ آواز آئی۔۔ بس کر دے بس کر دے ۔۔۔ جے سیاست تیرے بس کا روگ نائیں ۔۔۔
لکڑیاں دھواں دے رہی ہیں ۔۔ چائے نہ پک سکے ۔۔
ارے چل کوئی بات نائیں ۔۔ اج اپنا دل ویسے بھی بہت دکھی ہو ریا ہے ۔۔۔ اپنے نواجے کو سب سے بڑی عدالت نے بے ایمان کہہ کر ا س سے وجیر اعظم کی کر سی چھین لی ۔۔
فجلو ۔۔۔ ایک بات تو بتا ۔۔ جے مسلم لیگ والوں نے تجھ کو اج تو کج دتا بھی ہے ۔۔
ابے پاکستان بننے کے چار سال بعد تو یہاں آیا۔۔۔ ساری جندگی اس مٹی کے ساتھ بفا کرکے گجار دی ۔۔ پر تو مان داری سے بتا ۔۔ تجے۔ کا۔دیا۔۔ انہاں نے ۔۔
کسی بھی کام کے لئے ۔۔
پھیرے ، پھیرے ۔۔مار، مار۔۔ تیری جتیاں گھس جاویں ۔۔
بتی ۔۔تیری جھگی میں نائیں۔۔۔
پینے کا صاف پینے تج کو نائیں ملے ۔۔ اسپتال میں دوا ۔دینے ولا۔ تجھ کو۔ کوئی۔ نائیں ۔۔
جب کوئی وجیر سڑک سے گجرے گھنٹوں تجے روکے رکیں ۔۔
موٹر گاڑی والے تج کو گالیاں دے کر گجر جائیں ۔۔
پولیس تجھے ڈنڈوں سے ہانک لے ۔۔
چھت تیرے پاس نائیں ۔۔
اپنی کماوے ۔ اپنی کھاوے۔۔
آج جندگی کے سانس کم ہوئے کل دوسرا دن ۔۔ پھر بھی نواجے کے لئے تو اپنے آپ کو ہلکان کر ریا ہے۔۔
ابے سرفو ۔۔۔ تو نائیں سمجھے ۔۔ گا ۔۔۔ یہ دل کی باتاں ہیں ۔۔ ہم گریبوں اور امیروں میں ایک یہ ہی تو پھرق ہے۔۔ چاہت کا ۔۔۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.

x

Check Also

امریکا، ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

امریکی شہربالٹی مورمیں ڈرون کی مدد سے ڈونر کا گردہ مریض تک پہنچا دیا گیا، ...

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ انہوں نے اپنی ...

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ٹینس پلیئر ماریا شراپووا کے فینز کیلئے بری خبر ، وہ اب تک کاندھے کی ...

%d bloggers like this: