بان کی مون فرانس جائیں گے

 

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل بان کی مون مشرق وسطیٰ کا دورہ شروع کرنے سے پہلے جمعہ کو فرانس جائیں گے۔  بان کی مون اپنے دورہ فرانس کے دوران پیرس میں فرانسیسی صدر اور وزیر خارجہ سے ملاقات کریں گے ۔

اقوام متحدہ کے ترجمان نے بتایا کہ اتوار کو بان کی مون کویت جائیں گے جہاں وہ یمن تنازع کے حوالے سے اقوام متحدہ کے سفیر اسماعیل شیخ احمد اور یمن امن مذاکرات میں شامل فریقین سے ملاقات کریں گے۔
پیر کو بانکی مون مقبوضہ بیت المقدس جائیں گے جہاں وہ اسرائیلی وزیر اعظم اور صدر سے ملاقات کریں گے۔ منگل کو وہ غزہ میں اقوام متحدہ کے زیر انتظام چلنے والے گرلز پرائمری سکول کا دورہ کریں گے

x

Check Also

نیوزی لینڈ کی وزیراعظم نے اپنے دیرینہ دوست سے منگنی کرلی

نیوزی لینڈ کی وزیراعظم جیسنڈا آرڈرن نے اپنے دیرینہ دوست کلارک گے فورڈ سے منگنی ...

سری نگر: بھارتی فوج کی فائرنگ سے مزید 3 کشمیری شہید

سری نگر: ضلع شوپیاں میں بھارتی فوج نے مزید 3 کشمیریوں کو شہید کردیا۔ کشمیر ...

بورس جانسن وزیراعظم کی دوڑ سے باہر

لندن کے سابق میئر اور کنزرویٹو جماعت کے رہنما بورس جانسن نے اعلان کیا ہے ...

%d bloggers like this: