صحافیوں کی جبری برطرفیاں،جاگ نیوز کو نوٹس

پیمرا نے جاگ نیوز کو صحافیوں کی جبری برطرفیوں پر اظہار وجوہ کا نوٹس جاری کر دیا ہے۔
پیمرا نے سینئر پروڈیوسر نعیم طاہر کی درخواست پر چینل انتظامیہ ست جواب طلب کیا ہے۔

شکایت گزار کے مطابق جاگ نیوز نے ان سمیت دیگر کئی ملازمین کو ملازمت سے جبراً برطرف کیا ہے جو کہ سراسر غیر قانونی اقدام ہے۔ مزید جاگ نیوز ان برطرفیوں کو استعفیٰ کا نام دے رہی ہے۔ جس سے صحافیوں کے بنیادی حقوق پر زد پڑتی ہے۔

شکایت گزار کی درخواست پر پیمرا نے جاگ نیوز انتظامیہ سے 7 روز میں جواب طلب کرلیا ہے۔

پیمرا نے جاگ نیوز کے چیف ایگزیکٹو آفیسر کو بھی 2 اگست 2017 کو ذاتی شنوائی کیلئے بلایا ہے۔

پیمرا کے مطابق اگر کوئی پیش نہ ہوا تو چینل کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.

x

Check Also

امریکا، ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

امریکی شہربالٹی مورمیں ڈرون کی مدد سے ڈونر کا گردہ مریض تک پہنچا دیا گیا، ...

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ انہوں نے اپنی ...

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ٹینس پلیئر ماریا شراپووا کے فینز کیلئے بری خبر ، وہ اب تک کاندھے کی ...

%d bloggers like this: