ملتان میں پنچایت کے حکم پر 16 سالہ بچی کو زیادتی کا نشانہ بنا دیا گیا، پولیس نے پنچایت کے سربراہ سمیت 12 افراد کے خلاف مقدمہ درج کر کے 10 افراد کو گرفتار کر لیا۔
زیادتی کا واقعہ تھانہ مظفر آباد کے علاقے بستی راجہ رام میں پیش آیا جہاں ملزم عمر وڈا نے 12 سالہ بچی شمیم کو زیادتی کا نشانہ بنایا۔
شمیم کے گھر والوں نے پنچایت بلا لی۔ پنچایت نے فیصلہ کیا کہ زیادتی کے بدلے زیادتی ہو گی اور عمر وڈا کی بہن کو شمیم کا بھائی زیادتی کا نشانہ بنائے گا۔
عمر وڈا کی 16 سالہ بہن عذرا کے اس کے گھر والے خود شمیم کے گھر چھوڑ آئے جہاں شمیم کے بھائی اشفاق نے گھر میں ہی عذرا کے ساتھ زیادتی کی۔
اس کے بعد عذرا کے گھر والے اسے واپس لے گئے جب کہ فریقین نے ایک دوسرے کے خلاف تھانے میں مقدمات بھی درج کروا دیئے۔
زیادتی کرنے والے ملزم عمر وڈا اور اشفاق تو فرار ہو گئے، پولیس نے پنچایت کے سربراہ سعید پٹواری، اشفاق کی والدہ آمنہ بی بی، والد امین سمیت 10 افراد کو گرفتار کر لیا۔