اسرائیل کا مسجد اقصٰی سے میٹل ڈی ٹیکٹر ہٹانے کا اعلان

اسرائیل نے یروشلم میں مسلمانوں اور یہودیوں کے مقدس مقام مسجد اقصٰی کے انٹری پوائنٹس پر لگائے جانے والے میٹل ڈیٹیکٹرز کو ہٹانے کا اعلان کر دیا۔
ان میٹل ڈی ٹیکٹرز کی جگہ اب تلاشی کے لیے کم رکاوٹ پیدا کرنے والے جدید آلات استعمال کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اسرائیلی سکیورٹی کابینہ کی جانب سے اس معاملے پر رائے شماری منگل کی صبح ہوئی۔
اس سے قبل 14 جولائی کو اس مقام پر دو اسرائیلی پولیس اہلکاروں کی ہلاکت کے بعد اسرائیلی حکام کی جانب سے وہاں میٹل ڈیٹیکٹر لگانے شروع کیے گئے تاہم فلسطینیوں کی جانب سے اس پر احتجاج کیا گیا۔
اسرائیل کے اس فیصلے سے چند ہی گھنٹے قبل مشرق وسطیٰ کے لیے اقوامِ متحدہ کے سفیر نے خبردار کیا تھا کہ یروشلم کے مقدس مقام پر جمعے تک کشیدگی کو ختم کیا جانا ضروری ہے۔
وزیراعظم نتن یاہو کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ سکیورٹی کابینہ معائنہ کرنے کے لیے میٹل ڈیٹیکٹرز کے بجائے جدید ٹیکنالوجی کے دیگر ذرائع کے استعمال کی سفارشات کو منظور کرتی ہے۔
اس سے قبل اسرائیل کا کہنا تھا کہ 14 جولائی کو فائرنگ کرنے والے حملہ آور وہاں گنز اسمگل کرنے میں کامیاب ہوئے تھے اور میٹل ڈیٹیکٹرز کی ضرورت اس قسم کے حملوں کو روکنے کے لیے ہے۔
جمعہ 21 جولائی کو تین فلسطینی شہری اسرائیلی سکیورٹی اہلکاروں کے ساتھ جھڑپوں میں ہلاک ہو گئے تھے۔ اسی روز اس واقعے کے بعد ایک فلسطینی کے ہاتھوں تین اسرائیلی شہری زخمی ہونے کے بعد ہلاک ہو گئے جبکہ ایک شخص زخمی ہوا۔
اقوام متحدہ کے سفیر نکولے ملادینو نے کہا کہ یہ بہت اہم ہے کہ حالیہ کشیدگی کا حل آنے والے جمعے تک نکال لیا جائے۔ جمعے کو عبادت کا دور بغیر کسی حل کے گزر گیا تو زمینی صورتحال مزید خراب ہو جائے گی۔
ان کا کہنا تھا کہ کسی کو بھی یہ نہیں سمجھنا چاہیے کہ یہ مقامی نوعیت کے واقعات ہیں۔ درحقیقت شاید یہ چند سو مکعب میٹر پر ہے لیکن یہ دنیا کے اربوں نہیں تو لاکھوں افراد کو ضرور متاثر کر رہے ہیں۔
فلسطینی میٹل ڈیٹیکٹرز کے لگانے کے فیصلے کی مخالفت کر رہے ہیں۔ ان کا موقف ہے کہ ایسا کرنے کے پیچھے اسرائیل کا مقصد مقدس مقامات پر کنٹرول حاصل کرنا ہے۔
بہت سے فلسطینیوں نےان میٹل ڈیٹیکٹرز سے گزر کر حرم الشریف میں داخل ہونے کے بجائے گلیوں میں نماز ادا کی۔ اتوار کو اسرائیل نے مقدمس مقام کے داخلی راستے پر سی سی ٹی وی کیمرے بھی لگائے گئے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.

x

Check Also

امریکا، ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

امریکی شہربالٹی مورمیں ڈرون کی مدد سے ڈونر کا گردہ مریض تک پہنچا دیا گیا، ...

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ انہوں نے اپنی ...

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ٹینس پلیئر ماریا شراپووا کے فینز کیلئے بری خبر ، وہ اب تک کاندھے کی ...

%d bloggers like this: