اور اب مذہبی جماعتوں کی باری

پاکستان تحریک انصاف نے مطالبہ کیا ہے کہ تمام جماعتوں خاص طور پر مذہبی جماعتوں کے اکاؤنٹس کی تحقیقات کا مطالبہ کیا جائے۔ یہ مطالبہ پی ٹی آئی کی جانب سے ایسے وقت میں کیا گیا ہے جب وہ خود غیر ملکی فنڈنگ کیس میں سپریم کورٹ کے چکر کاٹ رہی ہے۔
ترجمان پی ٹی آئی فواد چوہدری کاکہنا تھا کہ اب یہ دوسری جماعتوں کا کام ہے کہ وہ اپنے فنڈز کی تفصیلات سامنے لائیں ۔ ہم اپنے فنڈز سے متعلق تمام دستاویزات سپریم کورٹ میں جمع کروا چکے ہیں۔
انہوں نے ملک کے خفیہ اداروں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ مذہبی جماعتوں کے فنڈز کے ذرائع معلوم کئے جائیں۔
ہم اُمید کرتے ہیں کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان اور دیگر ادارے تمام جماعتوں سے بھی ان کے متعلقہ فنڈز کے ذرائع کے بارے میں سوال کریں گے۔
بیرون ملک مقیم پاکستانیوں پر شبہ ظاہر کرنے کے بجائے خفیہ ایجنسیوں اور دیگر اداروں کو پاکستان مسلم لیگ (ن)، مذہبی جماعتوں کے فنڈز کی تحقیقات کرنی چاہیے۔
فواد چوہدری نے الزام لگایا کہ جمعیت علماء اسلام (ف) نے ماضی میں لیبیا سے فنڈز حاصل کیے تھے جبکہ کچھ ایسی بھی جماعتیں ہیں جو سعودی عرب اور ایران سے فنڈز حاصل کرتی ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ گذشتہ 7 سال کے دوران ان کی پارٹی نے 30 لاکھ ڈالر فنڈز وصول کیے اور یہ رقم براہ راست بینکس کے ذریعے وصول کی گئی تھی۔
امریکا کے قانون کے مطابق کوئی فرد کسی جماعت کو براہ راست فنڈز فراہم نہیں کرسکتا، تو اس لیے پی ٹی آئی نے امریکا میں ایک ایجنٹ کمپنی کی خدمات حاصل کی تھیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.

x

Check Also

امریکا، ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

امریکی شہربالٹی مورمیں ڈرون کی مدد سے ڈونر کا گردہ مریض تک پہنچا دیا گیا، ...

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ انہوں نے اپنی ...

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ٹینس پلیئر ماریا شراپووا کے فینز کیلئے بری خبر ، وہ اب تک کاندھے کی ...

%d bloggers like this: