جنگ اور دی نیوز نے جان بوجھ کر سپریم کورٹ کو بدنام کیا

سپریم کورٹ میں جنگ اور دی نیوز گروپ کے خلاف توہین عدالت کیس کی سماعت جسٹس اعجاز افضل کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے کی ۔

جنگ اور دی نیوز کی جانب سے میر شکیل الرحمان اور احمد نورانی پیش ہوئے۔سماعت کے شروع ہوتے ہی عدالت نے جنگ اور دی نیوز کے وکیل کو جواب پڑھنے کا حکم دیا۔جواب پڑھنے پر جسٹس عظمت سعید نے ریمارکس دئیے یہ کیا جواب داخل کیا ہے ۔

جنگ اور دی نیوز کے مالک میر شکیل الرحمان نے عدالت میں بیان دیا کہ وہ عدالت کا بہت احترام کرتے ہیں

جسٹس اعجاز الاحسن نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا غلط رپورٹنگ ہوئی اور ذرائع سے خبریں شائع کی گئیں جس سے جے آئی ٹی اور عدالت کو بدنام کیا گیا ۔

جسٹس اعجاز الاحسن نے ریمارکس دیے ہم ایکشن اور ری ایکشن کی صورتحال پیدا نہیں کرنا چاہتے ،غیر ذمہ دارری کے ساتھ رپورٹنگ ہوئی ۔

میر شکیل الرحمان نے بیان دیاہماری ساری خبریں درست تھیں اور وہ درست ثابت ہوئیں۔

جسٹس اعجاز افضل نے کہا آپ جواب میں اپنا موقف پیش کردیں

میر شکیل الرحمان نے کہا اگر کوئی خبر غلط ہے تو بتایا جائے تاکہ کارروائی کی جاسکے ،رپورٹر کہتا ہے کہ میری خبر درست ہے

جسٹس عظمت سعید نے کہا پانی سر سے گزر جائے تو گلے شکوے کرتے ہیں

میر شکیل الرحمان نےکہا جو ریمارکس آپ دیتے ہیں وہ حکم نامے میں نہیں ہوتے ، اس طرح کے ریمارکس دینا مناسب نہیں

جسٹس عظمت سعید نے کہا آپ نے جے آئی ٹی رپورٹ پر حتمی نتائج شائع کردیئے بعد میں معافیاں مانگیں ،،وکیل سے مشاورت کے بغیر بات نہ کریں ۔

جسٹس اعجاز افضل نے کہا ہو سکتا ہے آپ ایک اپ رائٹ شخص ہوں ،آپ کو اپنا موقف پیش کرنے کا پورا موقع دیں گے ، جان بوجھ کر عدالت کو بدنام کیا گیا ۔

عدالت نے جنگ گروپ کو مزید دستاویزات اور اضافی جواب جمع کرانے کی ہدایت کر دی ہے،،، عدالت نے حکم دیا ہے کہ آئندہ سماعت پر فریقین پیش ہوں اور اگر فریقین کوئی دستاویزات جمع کرانا چاہتے ہیں تو کرا دیں۔

کیس کی سماعت22 اگست تک ملتوی کر دی گئی ہے ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.

x

Check Also

امریکا، ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

امریکی شہربالٹی مورمیں ڈرون کی مدد سے ڈونر کا گردہ مریض تک پہنچا دیا گیا، ...

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ انہوں نے اپنی ...

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ٹینس پلیئر ماریا شراپووا کے فینز کیلئے بری خبر ، وہ اب تک کاندھے کی ...

%d bloggers like this: