پرویز مشرف کا شہباز شریف اور چودھری نثار سے دوستی کا اقرار

پرویز مشرف نے چودھری نثار اور شہباز شریف سے دوستی کا اقرار کر لیا، کہتے ہیں اگر شہباز شریف ملک کے وزیر اعظم ہوتے تو پاکستان کے حالات مختلف ہوتے، دنیا نیوز کے پروگرام ‘آن دا فرنٹ’ میں گفتگو کرتے ہوئے سابق صدر نے عمران خان کو بیچارا، سیدھا سادہ اور غریب آدمی قرار دے دیا۔

 سابق صدر پرویز مشرف نے ایک جانب چودھری نثار اور شہباز شریف سے دوستی کا اقرار کیا تو دوسری جانب ن لیگ کو کڑی تنقید کا نشانہ بھی بنا ڈالا، کہتے ہیں شریف خاندان نے 88ء میں پراپرٹیز بنائیں اور 2008ء میں پیسے۔ پرویز مشرف کا کہنا تھا کہ اپنے کئے پر کوئی پچھتاوا نہیں، دوبارہ موقع ملا تو بھی یہی کروں گا۔

دنیا نیوز کے پروگرام  آن دا فرنٹ میں گفتگو کرتے ہوئے سابق صدر کا کہنا تھا کہ اسحاق ڈار پر کوئی پریشر نہیں تھا، میرا دبئی میں فلیٹ ہے تو اسحاق ڈار کی دبئی میں چالیس منزلہ بلڈنگ ہے۔ پرویز مشرف کا کہنا تھا کہ اگر نواز شریف ڈس کوالیفائی ہوئے تو جونیئر اور سینئر کے اختلافات بڑھیں گے۔

سابق صدر کا کہنا تھا کہ نئے وزیر اعظم کے حوالے سے خواجہ آصف اور کلثوم نواز کے نام سامنے آ رہے ہیں۔ اگر خواجہ آصف وزیر اعظم بنے تو فوج قبول کر لے گی۔ پرویز مشرف نے عمران خان کو بیچارا، سیدھا سادہ اور غریب آدمی قرار دے دیا، کہتے ہیں عمران کے پاس اتنے پیسے بھی نہیں کہ کوئی فلیٹ ہی خرید لے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.

x

Check Also

امریکا، ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

امریکی شہربالٹی مورمیں ڈرون کی مدد سے ڈونر کا گردہ مریض تک پہنچا دیا گیا، ...

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ انہوں نے اپنی ...

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ٹینس پلیئر ماریا شراپووا کے فینز کیلئے بری خبر ، وہ اب تک کاندھے کی ...

%d bloggers like this: