پھانسی کے بجائے ٹیکہ لگایا جائے،قیدی کا مطالبہ

پاکستان میں سزائے موت کے منتظر ایک قیدی نے پھانسی کی جگہ مہلک ٹیکے سے سزا پر عمل درآمد کی اپیل دائر کی ہے۔ عدالت میں دائر کی گئی درخواست میں پھانسی کو غیر اسلامی بھی قرار دیا گیا ہے۔امریکی خبر رساں کے مطابق سزائے موت کے منتظر ایک قیدی کے وکیل دفاع نے کہا ہے کہ اس کے مؤکل نے ایک عدالت سے درخواست کی ہے کہ قیدیوں کو پھانسی کے پھندے پر لٹکا کر موت دینے کے ’’غیر اسلامی طریقے‘‘ کو معطل کر دے، کیونکہ اس سے مرنے والے کو بہت زیادہ تکلیف سے گزرنا پڑتا ہے۔محمد خورشید خان نے خبر رساں ادارے کوگزشتہ روز بتایا کہ اس کے مؤکل نے جیل حکام سے بھی مطالبہ کیا ہے کہ اس کی سزائے موت پر عملدرآمد کے لیے مہلک انجکشن یا کوئی اور طریقہ استعمال کیا جائے۔وکیل صفائی محمد خورشید خان نے اس حوالے سے عدالت میں درخواست رواں ہفتے جمع کرائی ہے۔ ان کا کہنا پشاور ہائی کورٹ نے ان کے مؤکل جان بہادر کی طرف سے دائر کی جانے والی اس درخواست پر خیبر پختونخوا کی صوبائی حکومت سے 26 جولائی تک جواب طلب کیا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.

x

Check Also

امریکا، ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

امریکی شہربالٹی مورمیں ڈرون کی مدد سے ڈونر کا گردہ مریض تک پہنچا دیا گیا، ...

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ انہوں نے اپنی ...

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ٹینس پلیئر ماریا شراپووا کے فینز کیلئے بری خبر ، وہ اب تک کاندھے کی ...

%d bloggers like this: