سپریم کورٹ وزیر اعظم کو نااہل نہیں کر سکتی، سابق اٹارنی جنرل

سابق اٹارنی جنرل اور لاہور ہائی کورٹ کے سابق جج جسٹس ریٹائرڈ عرفان قادر نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ کو وزیر اعظم یا کسی بھی رکن اسمبلی کو نا اہل کرنے کا اختیار نہیں۔
ایک ٹی وی چینل سے گفتگو میں عرفان قادر نے کہا کہ اگر سپریم کورٹ وزیر اعظم کو نا اہل قرار دیتی ہے تو اس حکمنامے کو صدر ممنون حسین مسترد کر سکتے ہیں۔
قومی اسمبلی بھی سادہ اکثریت سے اس فیصلے کو ختم کر سکتی ہے۔ اس معاملے میں پارلیمنٹ سپریم ہے۔
عرفان قادر نے یہ بھی کہا کہ پاناما کیس میں سپریم کورٹ کی طرف سے بار بار خلاف قانون اقدامات کئے گئے۔ جے آئی ٹی بنانے اور فیصلے سے پہلے ہی عملدرآمد بینچ بنانے کا فیصلہ بھی خلاف قانون ہے۔
انہوں نے کہا کہ اگر آئین و قانون کو دیکھا جائے تو تین رکنی بینچ وزیر اعظم کو نا اہل قرار نہیں دے گا تاہم ہو سکتا ہے ججز اچھی شہرت کے لئے خلاف قانون یہ فیصلہ دیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.

x

Check Also

امریکا، ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

امریکی شہربالٹی مورمیں ڈرون کی مدد سے ڈونر کا گردہ مریض تک پہنچا دیا گیا، ...

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ انہوں نے اپنی ...

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ٹینس پلیئر ماریا شراپووا کے فینز کیلئے بری خبر ، وہ اب تک کاندھے کی ...

%d bloggers like this: