امریکا نے فوجی امداد روک دی

امریکا نے پاکستان کیلئے سوا5ارب روپے کی فوجی امداد روکتے ہوئے حقانی نیٹ ورک کےخلاف کارروائی نہ کرنے کا الزام عائد کیا ہے۔

پنٹاگان کا کہنا ہے کہ پاکستان کو فی الوقت واجب الادا رقم جاری نہیں کرسکتے جبکہ پاکستانی سفیر کا کہنا ہے کہ فنڈز امداد نہیں، دہشتگردی کیخلاف آنے والے اخراجات کی واپسی چاہتے ہیں۔

غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق امریکی محکمہ دفاع پنٹاگان پاکستان کو مالی سال 2016کی مد میں فوجی اخراجات کیلئے واجب الادا رقم جاری نہیں کرے گا۔

پنٹاگان کے ایک ترجمان ایڈم اسٹمپ نے بتایا ہے کہ پاکستانی حکومت کواس وقت فنڈز جاری نہیں کیے جاسکتے کیونکہ سیکرٹری دفاع نے تصدیق نہیں کی ہے کہ پاکستان نے مالی سال 2016 کے تحت قومی دفاعی اختیار کے ایکٹ کے مطابق حقانی نیٹ ورک کے خلاف موثر کاروائی کی ہے ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.

x

Check Also

امریکا، ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

امریکی شہربالٹی مورمیں ڈرون کی مدد سے ڈونر کا گردہ مریض تک پہنچا دیا گیا، ...

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ انہوں نے اپنی ...

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ٹینس پلیئر ماریا شراپووا کے فینز کیلئے بری خبر ، وہ اب تک کاندھے کی ...

%d bloggers like this: