خاتون صحافی پر تشدد کا معاملہ

خاتون صحافی صبا نے پمز اسپتال میں خود پر ہونے والے تشدد کا مقدمہ درج کرنے کے لئے تھانہ کراچی کمپنی کو درخواست دے دی ہے۔

خاتون صحافی صبا کی جانب سے درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ ایف آئی اے، پمز انتظامیہ اور ظفر حجازی کے اہل خانہ نے انکو زد و کوب کیا۔

درخواست میں کہا گیا ہے کہ مجھے کئی گھنٹوں تک حبس بے جا میں رکھا اور زبر دستی بیان لکھوائے۔ لہذا ذمہ داران کے خلاف کارروائی کی جائے۔

واضح رہے کہ چوہدری شوگر ملز کے ریکارڈ میں رد و بدل کرنے پر گرفتار ایس ای سی پی چیئرمین ظفر حجازی کو پمز اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ایک خاتون صحافی صباء نے تصویر لی تو ایف آئی اے اہلکاروں اور ظفر حجازی کے اہل خانہ نے اسے یرغمال بنالیا، معافی نامہ لکھنے کیلئے دباؤ ڈالا گیا اور بات نہ ماننے پر گرفتاری کی دھمکیاں بھی دی گئیں، موبائل فون چھین کر زبردستی کی گئی، بازو پکڑ کر کھینچا گیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.

x

Check Also

امریکا، ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

امریکی شہربالٹی مورمیں ڈرون کی مدد سے ڈونر کا گردہ مریض تک پہنچا دیا گیا، ...

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ انہوں نے اپنی ...

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ٹینس پلیئر ماریا شراپووا کے فینز کیلئے بری خبر ، وہ اب تک کاندھے کی ...

%d bloggers like this: