ماضی کی معروف پورن سٹار اور بالی ووڈ اداکارہ سنی لیون نے ایک بچی گود لی ہے۔ بچی کی عمر 21 ماہ ہے۔
سنی لیون اور ان کے شوہر ڈینیل ویبر اس ننھے مہمان کی آمد پر بے حد مسرور ہیں۔
واضح رہے کہ بالی ووڈ میں سروگیسی کے عمل کے ذریعے بچے پیدا کروانے کا رواج بڑھ رہا ہے جبکہ گود لینے والے اداکاروں کی تعداد بے حد کم ہے۔
اس سے قبل اداکارہ شسمیتاسین بھی گود لینے والے اداکاروں کی فہرست میں اپنا نام لکھوا چکی ہیں۔
سنی لیون کے مطابق انہوں نے بچی کا نام نشاکور ویبر رکھا گیا ہے۔
سنی لیون نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ جب سے نشا میری زندگی میں آئی ہے میں بہت خوش ہوں۔
انہوں نے کہا کہ یہ سب کچھ فائنل کرنے کے لیے ہمیں صرف 3 ہفتے لگے لیکن لوگوں کو تو 9 ماہ لگ جاتے ہیں ۔
اس بات سے ہمیں کوئی فرق نہیں پڑتا کہ یہ ہماری بائیولوجیکل بیٹی نہیں ہے، اور ہم نے اسے گود لیا ہے۔