جے آئی ٹی رپورٹ، والیم 10 بھی اوپن

سپریم کورٹ نے جے آئی ٹی رپورٹ کی دسویں جلد بھی کھول دی۔

جسٹس عظمت سعید نے ریمارکس دیئے کہ خواجہ صاحب دسویں جلد آپ کی درخواست پر کھولی جا رہی ہے، ابھی اسے کسی کو نہیں دکھائیں گے۔

عدالت نے خواجہ حارث کو دسویں جلد کی مخصوص دستاویز پڑھنے کو دیں۔

کیس کی سماعت شروع ہوئی تو سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ کل کی سماعت میں نیلسن اور نیسکول ٹرسٹ ڈیڈ پر بات ہوئی تھی۔

عدالت نے کہا تھا بادی النظر میں جعلسازی کا کیس ہے۔ ماہرین نے غلطی والی دستاویز کا جائزہ لیا ہے۔

وہ صرف کلریکل غلطی تھی جو اکرم شیخ کے چیمبر سے ہوئی، اکرم شیخ نے کہا ہے کہ غلطی سے یہ صفحات لگ گئے تھے، کسی بھی صورت جعلی دستاویز دینے کی نیت نہیں تھی۔

سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ دوسرا مسئلہ چھٹی کے دن تصدیق کا تھا۔

برطانیہ میں چھٹی کے روز نوٹری کی تصدیق ہو جاتی ہے، سوشل میڈیا پر بہت سی لیگل فرمز کے بروشرز بھیجے گئے۔

جسٹس اعجاز الاحسن نے کہا کہ حسین نواز نے کبھی یہ نہیں کہا کہ ان کا سالیسٹر چھٹی کے روز دستیاب ہوتا ہے۔

جسٹس شیخ عظمت سعید نے ریمارکس دیئے کہ آپ کی بات نوٹ کرلی ہے کہ ہفتے کو سولیسٹر دستیاب ہوجاتا ہے، اب صرف فونٹ کا معاملہ رہ گیا ہے۔

جسٹس اعجاز الاحسن نے کہا کہ وزیراعظم نے پراسرار ثبوت اسپیکر قومی اسمبلی کو دیئے۔

ہمیں کیوں نہیں دے رہے۔ وزیراعظم نے ہمارے اثاثے میں خود کو بھی شامل کیا؟۔

جسٹس اعجاز افضل نے کہا کہ کل پوچھا تھا کیا قطری شواہد دینے کے لئے تیار ہے؟۔ سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ قطری کی جانب سے کچھ نہیں کہہ سکتا۔

جسٹس اعجاز الاحسن نے کہا کہ شواہد کو تسلیم کرنا نا کرنا ٹرائل کورٹ کا کام ہے۔

جسٹس اعجاز افضل نے استفسار کیا کہ کیا اس بات سے اتفاق کرتے ہیں کہ ریفرنس نیب کو بھجوا دیا جائے۔ سلمان اکرم راجہ نے جواب دیا کہ کیس مزید تحقیقات کا ہے۔

سلمان اکرم راجہ نے کہا بچے اپنے کاروبار کے خود ذمے دار ہیں، قطری کو ویڈیو لنک کی پیشکش نہیں کی گئی۔

جسٹس شیخ عظمت سعید نے کہا کہ آج آپ نے اچھے دلائل دیئے ہیں۔

سلمان اکرم راجہ نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ بیٹا اثاثے ثابت نہ کرسکے تو ذمہ داری والدین پر نہیں آسکتی،، 2004ء تک حسن اور حسین  کو سرمایہ ان کے دادا دیتے رہے۔

جسٹس اعجاز افضل نے کہا کہ عوامی عہدہ رکھنے والوں کی آمدن اثاثوں کے مطابق نہ ہو تو کیا ہوگا؟۔ سوال یہ ہے پبلک آفس ہولڈر نے اسمبلی میں کہا ’یہ ہیں وہ ذرائع جن سے فلیٹ خریدے‘۔

اس کے بعد وزیراعظم نے کچھ مشکوک دستاویزات اسپیکر کو دیں،

 

Leave a Reply

Your email address will not be published.

x

Check Also

امریکا، ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

امریکی شہربالٹی مورمیں ڈرون کی مدد سے ڈونر کا گردہ مریض تک پہنچا دیا گیا، ...

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ انہوں نے اپنی ...

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ٹینس پلیئر ماریا شراپووا کے فینز کیلئے بری خبر ، وہ اب تک کاندھے کی ...

%d bloggers like this: