کراچی ضمنی انتخاب، حکم امتناع ختم

الیکشن کمیشن نے پی ایس 114 کے ضمنی انتخاب پر ایم کیوایم پاکستان کی دوبارہ گنتی کی درخواست نمٹا کر معاملہ الیکشن ٹریبونل کو بھیج دیا۔ حکم امتناع بھی ختم کر دیا گیا۔
سندھ اسمبلی کی نشست کے لیے کراچی کے حلقے پی ایس 114 کے ضمنی انتخاب میں پیپلزپارٹی کے امیدوار سعید غنی کامیاب ہوئے جب کہ ایم کیوایم پاکستان کے کامران ٹیسوری دوسرے نمبر پر رہے۔
ایم کیوایم نے انتخاب میں دھاندلی کا الزام عائد کیا تھا اور سعید غنی کی کامیابی کو چیلنج کرتے ہوئے الیکشن کمیشن میں ووٹوں کی دوبارہ گنتی سمیت انگوٹھوں کے نشانات کی تصدیق کے لیے درخواست جمع کرائی تھی۔
الیکشن کمیشن نے ایم کیوایم پاکستان کی درخواست پر مختصر فیصلہ سناتے ہوئے اسے الیکشن ٹریبونل کو بھیج دیا۔
الیکشن کمیشن نے سعید غنی کی کامیابی کے نوٹی فکیشن پر جاری حکم امتناع کو بھی ختم کردیا ہے۔
فیصلے کے بعد الیکشن کمیشن کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے سعید غنی نے کہا کہ ایم کیوایم کے امیدوار کو شاید کہیں اور سے بھی یقین دہانی تھی کہ وہ جیت جائیں گے لیکن انتہائی پیسہ خرچ کرنے اور ہمارے لوگوں کو دھمکانے کے باوجود نہیں جیت سکے۔
پی پی رہنما کا کہنا تھا کہ الیکشن کے روز حلقے میں کہیں سے دھاندلی کی کوئی شکایت موصول نہیں ہوئی اور انہیں الیکشن کے تین دن بعد دھاندلی کا خیال آیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.

x

Check Also

امریکا، ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

امریکی شہربالٹی مورمیں ڈرون کی مدد سے ڈونر کا گردہ مریض تک پہنچا دیا گیا، ...

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ انہوں نے اپنی ...

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ٹینس پلیئر ماریا شراپووا کے فینز کیلئے بری خبر ، وہ اب تک کاندھے کی ...

%d bloggers like this: