عمران خان کے اگلے الیکشن کیلئے 4 نئے مطالبات

تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نےاگلے الیکشن کے لئے چار مطالبات رکھ دئیے ،کہا موجودہ الیکشن کمیشن کے نیچے اگلا انتخابات قبول نہیں ،نیا الیکشن کمیشن ایسا ہوجس پر تمام پارٹیوں کو اعتماد ہو۔

پریس کانفرنس کے دوران عمران خان نے کہا کہاگلے الیکشن میںبائیو میٹرک سسٹم لایا جائے، جس سے ٹھپوں کا خاتمہ ہوجائے گا، اوور سیز پاکستانیوں کو ووٹ کا حق دیا جائے،نگران حکومتوں کا تقرر تمام پارٹیوں کی مشاورت سے کی جائے۔

انہوں نے وزیراعظم کو ہدف تنقید بناتے ہوئے کہا کہ نواز شریف نے بزنس کے نام پر صرف کرپشن کی، آف شور کمپنیاں بنائیں اور فرنٹ مین رکھے، بڑے بڑے منصوبوں سے مال بنایا اور ملک سے باہر بھیجا، آج پوچھتے ہیں ان کا قصور کیا ہے۔

عمران خان کا کہناتھاکہ سپریم کورٹ نے ان کو صفائی کے5 مواقع دئیے مگر انھوں نے سوا سال میں سوائے جھوٹ کے کچھ نہیں بولا، اب بھی وقت ہے نواز شریف استعفا دے دیں،وزیر اعظم نےآج سیالکوٹ کے خطاب میں ایل او سی پر ہونے والی شہادتوں پر کوئی بات نہیں کی،دراصل انہیں ملک کی کوئی فکر ہی نہیں ہے۔

پی ٹی آئی چیئرمین نے کہا کہ منی ٹریل کیا ہے اورکہاں سے پیسہ آیا اور کہاں سےگیا،نواز شریف صرف اپنی کرپشن بچانے میں لگے ہوئے ہیں،جے آئی ٹی کی رپورٹ میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ نواز شریف نے بزنس کے نام پر صرف کرپشن کی ہے،انہوں نے کمپنیاں بنائی اور فرنٹ میں رکھے ہوئے ہیں۔

انہوں نےمزید کہا کہ ملک میں بڑے بڑے پروجیکٹ بناؤ، پیسے نکالو اور ملک سے باہر بھیجو، ان کا کاروبار ہی کرپشن ہے، ان کے بڑے پروجیکٹس کا فائدہ صرف شریف خاندان کو ہی ہوا۔

عمران خان نے کہا کہ سپریم کورٹ میں اپنے دفاع میں کہنے کو نواز شریف کے پاس کچھ بھی نہیں ہے، ہم جو کچھ کہہ رہے ہیں وہ سب کچھ سچ ثابت ہو گیا اور جو انہوں نے کہا کہ وہ سب جھوٹ ثابت ہوا۔

پی ٹی آئی چیئرمین نے کہا کہ اسحاق ڈار نے نواز شریف کو منی لانڈرنگ سکھائی، ترقی صرف شریف خاندان کے اثاثوں میں ہورہی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.

x

Check Also

امریکا، ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

امریکی شہربالٹی مورمیں ڈرون کی مدد سے ڈونر کا گردہ مریض تک پہنچا دیا گیا، ...

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ انہوں نے اپنی ...

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ٹینس پلیئر ماریا شراپووا کے فینز کیلئے بری خبر ، وہ اب تک کاندھے کی ...

%d bloggers like this: