معروف اداکارہ کے گھر سے انکی پنکھے سے لٹکی لاش برآمد

فلم جگا جاسوس میں مختصرکردار ادا کرنے والی اداکارہ بدیشا بیزیارواہ نے پنکھے سے لٹک کر خودکشی کر لی ۔

”سٹی نیوز “ کے مطابق 27 سالہ بھارتی اداکارہ بدیشا گزشتہ روز گڑ گاؤں میں واقع اپنے فلیٹ میں مردہ حالت میں پائی گئیں، پولیس کا کہنا ہے کہ اداکارہ نے اپنے دوپٹے سے گلے میں پھندا لگاکر اپنی زندگی کا خاتمہ کیا۔ واقعے کے بعد اداکارہ کے والد کی درخواست پر انکے شوہر کو گرفتار کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے۔
بدیشا کے والد نے اپنی بیٹی کے شوہر نشیت جھا پر الزام لگاتے ہوئے کہا ہے کہ ان کی بیٹی نے خودکشی نہیں کی بلکہ اس کے شوہر نے اسے یہ انتہائی قدم اٹھانے پر مجبور کیا ہے۔
انہوں نے اپنی بیٹی کے گھریلو حالات کے بارے میں انکشاف کرتے ہوئے کہا کہ ان کی بیٹی اور داماد کے درمیان تعلقات اچھے نہیں تھے اور ان کے درمیان اکثر گھریلو ناچاقی رہتی تھی جس کی وجہ سے ان کی بیٹی اپنے شوہر سے علیحدگی کی خواہشمند تھی لیکن حالات اتنے خراب ہوگئے تھے کہ میری بیٹی نے تنگ آکر خودکشی کرلی۔
ان کے والد نے مزید کہاکہ وہ اپنی بیٹی کو فون کررہے تھے لیکن وہ فون نہیں اٹھارہی تھی جس کی وجہ سے انہیں تشویش ہوئی اور انہوں نے پولیس کو اطلاع کی پولیس بدیشا کی گھر پہنچی تو دروازہ اندر سے بند تھا جس کی وجہ سے پولیس کو دروازہ توڑ کر اندر داخل ہوناپڑا پولیس جیسے ہی بدیشا کے گھر میں داخل ہوئی تو دیکھا کہ بدیشا کی لاش پنکھے سے لٹکی ہوئی تھی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.

x

Check Also

امریکا، ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

امریکی شہربالٹی مورمیں ڈرون کی مدد سے ڈونر کا گردہ مریض تک پہنچا دیا گیا، ...

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ انہوں نے اپنی ...

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ٹینس پلیئر ماریا شراپووا کے فینز کیلئے بری خبر ، وہ اب تک کاندھے کی ...

%d bloggers like this: