کشمیری لڑکی کی مقابلہ حسن میں بھارت کی نمائندگی

وکالت کی تعلیم حاصل کرنے والی جموں و کشمیر کی خاتون دعا ثنا خوبصورتی کے عالمی مقابلے میں بھارت کی نمائندگی کریں گی۔
دعا ثنا نے ایف بی بی کلرز ٹی وی فیمینا میں مس جموں و کشمیر 2017 کا اعزاز حاصل کیا، اب وہ ایکواڈور میں ہونے والے مس یونائیٹڈ کانٹیننٹ 2017 کے مقابلہ حسن میں حصہ لیں گی۔
دعا ثنا اس مقابلے میں ایک خود مختار ریاست کے بجائے بھارت کی جانب سے نمائندگی کریں گی۔
اس ایونٹ میں دعا ثنا سمیت دنیا کے 53 ممالک، ریاستوں اور خودمختار علاقوں کی لڑکیاں حصہ لیں گی، اس مقابلے کا انعقاد ہر سال ستمبر میں کیا جاتا ہے۔
مس یونائیٹڈ کانٹیننٹ 2016 کا مقابلہ تھائی لینڈ کی ایک لڑکی نے جیتا تھا، جب کہ اس بار اس میں بھارت، جنوبی امریکی ممالک سمیت وسطی ایشیائی اور جنوب مشرقی ایشیائی ممالک کی حسینائیں حصہ لے رہی ہیں۔
دعا نے اپنے انسٹاگرام اور فیس بک پر تصویر شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ وہ رواں برس 23 ستمبر کو ایکواڈور میں ہونے والے عالمی مقابلے میں بھارت کی نمائندگی کریں گی۔
ان کا کہنا تھا کہ انہیں یہ بتاتے ہوئے خوشی ہو رہی ہے کہ وہ مس یونائیٹڈ کانٹیننٹ میں بھارت کی نمائندگی کریں گی۔ دعا ثنا کا کہنا تھا کہ اچھی چیزیں یا اچھے مواقع آسانی سے نہیں آتے اور انہوں نے اس موقع کے لیے بہت انتظار کیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.

x

Check Also

امریکا، ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

امریکی شہربالٹی مورمیں ڈرون کی مدد سے ڈونر کا گردہ مریض تک پہنچا دیا گیا، ...

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ انہوں نے اپنی ...

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ٹینس پلیئر ماریا شراپووا کے فینز کیلئے بری خبر ، وہ اب تک کاندھے کی ...

%d bloggers like this: