مستونگ میں4ہزارہ افراد قتل

صوبہ بلوچستان کے شہر مستونگ کے قریب نامعلوم مسلح حملہ آور کی فائرنگ سے ہزارہ برادری سے تعلق رکھنے والے 4 افراد جاں بحق ہوگئے۔
نامعلوم مسلح حملہ آور نے ایک گاڑی پر فائرنگ کردی، جس کے نتیجے میں خاتون سمیت گاڑی میں سوار 4 افراد جاں بحق ہوئے، جن کی لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے ہسپتال منتقل کردیا گیا۔
فائرنگ کے بعد حملہ آور جائے وقوع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا جبکہ پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جانب سے واقعے کی تحقیقات کا آغاز کردیا گیا۔
پولیس ذرائع کی جانب سے ہزارہ افراد پر ہونے والے اس حملے کو ٹارگٹ کلنگ قرار دیا گیا۔ واقعے میں ہزارہ افراد کے ساتھ ساتھ ان کا ڈرائیور بھی ہلاک ہوا۔
بلوچستان کے وزیر داخلہ سرفراز بگٹی نے بھی واقعے کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے بلوچستان کی سماجی اور قبائلی روایات کے خلاف قرار دیا۔
بلوچستان میں مختلف کالعدم تنظیمیں، سیکیورٹی فورسز اور پولیس اہلکاروں پر حملوں میں ملوث رہی ہیں جبکہ گذشتہ ایک دہائی سے صوبے میں فرقہ وارانہ قتل و غارت میں اضافہ ہوا ہے۔
صوبے میں گذشتہ 15 سالوں کے دوران اقلیتی برادری کو نشانہ بنائے جانے کے ایک ہزار 400 سے زائد واقعات پیش آچکے ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.

x

Check Also

امریکا، ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

امریکی شہربالٹی مورمیں ڈرون کی مدد سے ڈونر کا گردہ مریض تک پہنچا دیا گیا، ...

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ انہوں نے اپنی ...

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ٹینس پلیئر ماریا شراپووا کے فینز کیلئے بری خبر ، وہ اب تک کاندھے کی ...

%d bloggers like this: