چند منٹ کی دوڑ سے ہڈیاں مضبوط

ورزش کو جہاں پورے جسم کے لئے مفید کہا جاتا ہے وہیں یہ ہڈیوں کی مضبوطی کا بھی باعث بنتی ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے روزانہ اگر چند منٹ تیز دوڑ لگائی جائے تو ہڈیاں مضبوط ہوتی ہیں۔
تیس سال سے زائد عمر کی خواتین میں ہڈیوں کا بھربھرا پن اور اس سے وابستہ دیگر امراض عام ہوتے ہیں تاہم روزانہ دو سے پانچ منٹ کی تیز دوڑ سے اس پر کافی حد تک قابو پایا جا سکتا ہے۔
طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ روزانہ 2 منٹ تک دوڑ کر ہڈیوں کو مزید 6 فیصد تک مضبوط بنایا جاسکتا ہے یعنی ہڈیوں کی کثافت اور ٹھوس پن میں 6 فیصد بہتری واقع ہوتی ہے۔
یہ سروے برطانیہ میں یونیورسٹی آف ایکسیٹر اور یونیورسٹی آف لائسٹر کے ماہرین نے کیا ہے۔ تیز دوڑنے، ہلکا وزن اٹھانے اور ہڈیوں کی مضبوطی کے درمیان ایک واضح تعلق دیکھا گیا ہے۔
سروے کی مرکزی ماہر اور رپورٹ کی مصنفہ ڈاکٹر وکٹوریا اسٹائلز کہتی ہیں ہمیں نہیں معلوم کہ ورزش کا اتنا مختصر دورانیہ بھی کس قدر اہم ثابت ہوسکتا ہے۔
خواتین میں عمر کے ساتھ ساتھ ہڈیوں کی نرمی مردوں کے مقابلے میں زیادہ ہوتی ہے اور یوں ان میں گٹھیا کے مرض کا خطرہ بڑھتا رہتا ہے۔
دونوں جامعات کے ماہرین نے 2500 سے زائد خواتین کا سروے کیا اور اس کا ڈیٹا کلائی پر بندھے مانیٹر اور اسکین سے حاصل کیا گیا۔
اس کے لیے ایڑی کی ہڈی کا اسکین بھی لیا گیا۔ سروے سے معلوم ہوا کہ جن خواتین نے مختصر وقفے کےلیے ورزش کی ان کی ہڈیوں میں بہتری کے اثرات طویل عرصے تک مرتب ہوئے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.

x

Check Also

امریکا، ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

امریکی شہربالٹی مورمیں ڈرون کی مدد سے ڈونر کا گردہ مریض تک پہنچا دیا گیا، ...

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ انہوں نے اپنی ...

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ٹینس پلیئر ماریا شراپووا کے فینز کیلئے بری خبر ، وہ اب تک کاندھے کی ...

%d bloggers like this: