منی اسکرٹ پہننے والی سعودی ماڈل گرفتار

سعودی عرب کی پولیس نے منی اسکرٹ پہن کر اپنی ویڈیو پوسٹ کرنے والی ماڈل خلود کو گرفتار کر لیا۔ خلود کی ویڈیو سامنے آنے پر ان کے حق اور مخالفت میں سوشل میڈیا پر طوفان آ گیا تھا۔


خلود کے اسنیپ چیٹ اکاؤنٹ سے ایک پانچ سیکنڈ کی ویڈیو جاری کی گئی تھی جس میں وہ منی اسکرٹ اور کراپ ٹاپ پہنے ایک ویران گلی میں چل رہی ہیں۔
ویڈیو سامنے آتے ہی جہاں قدامت پسندوں کی طرف سے انہیں شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا وہیں دنیا بھر میں ان کے لئے حمایتی بیانات کا طوفان آ گیا۔
ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد سعودی حکومت پر خاتون کی گرفتاری اور اس پر مقدمہ چلانے کے لیے دباؤ بڑھ رہا تھا اور سعودی شہری اس خاتون پر شدید تنقید کررہے تھے۔
شکایات موصول ہونے کے بعد سعودی پولیس نے خاتون کے وارنٹ گرفتاری جاری کرکے اس کی تلاش شروع کردی اوربالآخر اسے گرفتار کرلیا گیا ۔
گرفتاری کے بعد خاتون کا کہنا تھا کہ اُس نے کوئی ویڈیو اپ لوڈ نہیں کی اور اگر ویڈیو اپ لوڈ ہوئی ہے تو ایسا ان کی مرضی کے بغیر کیا گیا۔
خلود نے یہ بھی کہا کہ اسنیپ چیٹ کے جس اکاؤنٹ سے ویڈیو شیئر کی گئی وہ بھی ان کا نہیں ہے۔ سعودی پولیس نے اس کیس کو پبلک پروسیکیوٹر آفس بھیج دیا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.

x

Check Also

امریکا، ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

امریکی شہربالٹی مورمیں ڈرون کی مدد سے ڈونر کا گردہ مریض تک پہنچا دیا گیا، ...

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ انہوں نے اپنی ...

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ٹینس پلیئر ماریا شراپووا کے فینز کیلئے بری خبر ، وہ اب تک کاندھے کی ...

%d bloggers like this: