ایل او سی پر بھارتی فائرنگ، 2جاں بحق

ایل او سی پر بھارتی فائرنگ سے 2 پاکستانی شہری جاں بحق جب کہ 6 زخمی ہو گئے۔ چند روز سے مسلسل فائرنگ کا تبادلہ جاری ہے۔
لائن آف کنٹرول پر بھارت کی جانب سے سیز فائر کی خلاف ورزی کا سلسلہ جاری ہے۔ ترجمان دفتر خارجہ نفیس زکریا کے مطابق بھارتی فوج نے آج پھر فائرنگ کی ہے۔
ترجمان دفتر خارجہ نفیس زکریا کا کہنا ہے کہ بھارتی فوج نے لائن آف کنٹرول پر باروح اور تندر سیکٹر میں بلا اشتعال فائرنگ کی، بھارتی فوج کی فائرنگ سے 2شہری شہید جبکہ 6 زخمی ہو گئے۔
ترجمان نے کہا کہ بھارت کی جانب سے جان بوجھ کر شہری آبادی کو نشانہ بنانا قابل مذمت اور علاقائی امن کےلیے نقصان دہ ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.

x

Check Also

امریکا، ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

امریکی شہربالٹی مورمیں ڈرون کی مدد سے ڈونر کا گردہ مریض تک پہنچا دیا گیا، ...

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ انہوں نے اپنی ...

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ٹینس پلیئر ماریا شراپووا کے فینز کیلئے بری خبر ، وہ اب تک کاندھے کی ...

%d bloggers like this: