وزیرمال پنجاب عطامانیکا مستعفی

غیر فعال محکمے کیوں دئیے، مسلسل نظر انداز کرنے پر  وزیر محکمہ مال پنجاب میاں عطاء محمد خان مانیکا نےاستعفیٰ دیدیا۔

انھوں نے بتایا کہ سینئر پارلیمنٹیرین ہونے کے باوجود بےکار اور غیرفعال محکمہ جات دیئے گئے متعدد بار اس امر کی نشاندہی کی لیکن شنوائی نہ ہوئی۔

حکومت نے گذشتہ چار سالوں میں دیوار سے لگا کر رکھا ہے ۔

بھرپور کوشش کے چار سالوں میں وزیر اعلیٰ سے بمشکل دو دفعہ ملاقات ہو سکی۔

اس صورتحال پر فیملی اور دوستوں کا وزارت چھوڑنے کیلئے شدید دباؤ تھا، اب بات برداشت سے باہر ہوگئی تھی جس پرمجبور ہو کر استغفیٰ دے رہا ہوں۔

جمعہ کے روز استعفیٰ بھیجا تھا وزیر اعلیٰ سیکریٹریٹ سے استغفیٰ واپس لینے پر زور دیا جا رہا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.

x

Check Also

امریکا، ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

امریکی شہربالٹی مورمیں ڈرون کی مدد سے ڈونر کا گردہ مریض تک پہنچا دیا گیا، ...

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ انہوں نے اپنی ...

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ٹینس پلیئر ماریا شراپووا کے فینز کیلئے بری خبر ، وہ اب تک کاندھے کی ...

%d bloggers like this: