صحافت کریں گند نہ پھیلائیں، سونم کپور

بالی ووڈ اداکارہ سونم کپور نے شادی کی جھوٹی خبروں پر صحافیوں کی کلاس لے لی، ٹوئٹر پوسٹ میں انہوں نے کہا کہ صحافیوں کو گند پھیلانے کی بجائے صحافت کرنی چاہئے۔
سونم کپور کی شادی کی خبریں کچھ دنوں سے بھارتی میڈیا کی زینت بنی ہوئی ہیں۔ ایسا کہا جا رہا ہے کہ انہوں نے اپنے فیشن ڈیزائنر بوائے فرینڈ سے خفیہ شادی کر لی ہے۔
اس حوالے سے سونم کپور نے ٹوئٹر پر پوسٹ کیا کہ ان کی زندگی کے حوالے سے جھوٹی خبریں نہ پھیلائی جائیں۔
انہوں نے لکھا کہ اگر ان خبروں کے ذرائع میرے دوست ہیں تو پھر وہ میرے دوست نہیں ہیں اور اگر یہ میڈیا والوں کے اپنے ذرائع ہیں تو وہ اس گند سے خود کو باز رکھیں۔
ان کا کہنا تھا کہ میری ذاتی زندگی سے متعلق خبریں شائع کی جارہی ہیں اس سے اجتناب برتا جائے اور جب شادی یا منگنی کریں گی تو اس کا اعلان خود کریں گی۔
اداکارہ نے ٹوئٹ میں کہا کہ مرد اداکاروں کی ذاتی زندگی کےبارے میں میڈیا نے کبھی بھی ایسی خبریں نہیں پھیلائی ہیں جن کا سامنا اداکاراؤں کو کرنا پڑتا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.

x

Check Also

امریکا، ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

امریکی شہربالٹی مورمیں ڈرون کی مدد سے ڈونر کا گردہ مریض تک پہنچا دیا گیا، ...

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ انہوں نے اپنی ...

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ٹینس پلیئر ماریا شراپووا کے فینز کیلئے بری خبر ، وہ اب تک کاندھے کی ...

%d bloggers like this: