کرکٹ سیاہ فاموں نہیں، سفید فاموں کا کھیل

جنوبی افریقہ کی اسپنر رائے سیبی اینٹو زاخے ویمن ورلڈ کپ میں جنوبی افریقہ کی نمائندگی کر رہی ہیں، وہ جنوبی افریقی ویمن ٹیم کی سیاہ فام کرکٹر ہیں۔
سیبی کا کہنا ہے کہ ان کے علاقے میں آج بھی لوگ یہی سمجھتے ہیں کہ کرکٹ سیاہ فام کا نہیں بلکہ صرف سفید فام کا کھیل ہے اور وہی اس میں آگے بڑھ سکتے ہیں۔
نسلی امتیاز کے مسائل کے علاوہ بتایا کہ والدین لڑکیوں کے زیادہ دیر گھر سے باہر رہنے پر بھی خوش نہیں ہوتے اس لیے لڑکیاں کرکٹ کی جانب نہیں آتیں کیونکہ کبھی کبھی رات دن پریکٹس کرنا پڑتی ہے۔
بیس سالہ رائے سیبی اینٹوزاخے جنوبی افریقہ میں جوہانسبرگ کے ایک گاؤں الیگزینڈریہ سے تعلق رکھتی ہیں۔ وہاں کی آبادی ایک اندازے کے مطابق تقریباً دس ہزار ہے۔
اس گاؤں سے وہ انٹرنشینل سطح پر کرکٹ کھیلنے والی پہلی فرد ہیں۔ اس ورلڈ کپ سے پہلے انھوں نے صرف پانچ میچ کھیل رکھے ہیں۔
سیبی کا کہنا ہے کہ میں جہاں رہتی ہوں وہ منشیات، شراب اور خواتین پر تشدد کا گڑھ سمجھا جاتا ہے۔ میرے لیے بہت مشکل تھا کہ اس ماحول سے متاثر نہ ہوں اور کرکٹ جاری رکھوں۔
وہاں پر کرکٹ کا دور دور تک کوئی نشان نہیں تھا۔ میں نے چھ برس کی عمر سے کرکٹ کھیلنا شروع کیا۔ فٹبال بھی کھیلا مگر پھر کرکٹ کی جانب پوری توجہ دی۔
مجھے لڑکوں کے ساتھ کھیلنا پڑتا تھا تاکہ میں اپنے شوق کو جاری رکھ سکوں۔ آج بھی ہمارے علاقے میں لڑکیوں کے لیے کرکٹ کھیلنے کی کوئی سہولت موجود نہیں ہے۔
جب مجھے ورلڈ کپ کے سکواڈ میں شمولیت کے لیے کال آئی تو میں خوشی سے رو پڑی۔ میری ماں کو لگا کہ شاید میں مذاق کر رہی ہوں کیونکہ ہمیں بالکل امید نہیں تھی کہ ایک دن میں یہاں تک پہنچ سکوں گی۔
رائے سیبی پانچ بہن بھائیوں میں چوتھے نمبر پر ہیں۔ ان کا تعلق ایک غریب گھرانے سے ہے۔ انھوں نے کہا میری والدہ اور نانی نے دن رات محنت کی اور یہ کوشش کی کہ ہم کبھی بھی بھوکے نہ سوئیں۔
ہمارے لیے اتنی تکالیف سہنے کے بعد بھی میری والدہ مجھے کہتی ہیں کہ میرے پیسے میرے ہیں میں جہاں چاہوں انھیں خرچ کروں۔ میری کوشش ہے کہ اپنے علاقے کی لڑکیوں کو کرکٹ میں لا سکوں۔
میرے لیے ان کے جذبات سمجھنا اس لیے بھی آسان ہے کیونکہ میں خود اس دور سے گزری ہوں۔ یہ میرا خواب تھا کہ میں موجودہ ٹیم کے ساتھ کھیل سکوں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.

x

Check Also

امریکا، ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

امریکی شہربالٹی مورمیں ڈرون کی مدد سے ڈونر کا گردہ مریض تک پہنچا دیا گیا، ...

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ انہوں نے اپنی ...

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ٹینس پلیئر ماریا شراپووا کے فینز کیلئے بری خبر ، وہ اب تک کاندھے کی ...

%d bloggers like this: