ناکام ترک فوجی بغاوت کے لاہور میں بینرز

مال روڈ پر ترک عوام سے اظہار یکجہتی کیلئے لگے بینرز اُتار دیئے گئے۔ بینرز پر ترک عوام کی بہادری، جمہوریت پسندانہ سوچ کو سراہا گیا، بینرز پر جمہوریت کے لیے اُٹھ کھڑا ہونے کے پیغامات درج تھے، جس پر عوامی اور سیاسی حلقوں میں نئے سوالات جنم لے رہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق مال روڈ پر جمہوریت کے حق میں لگے بینرز ہٹا دئیے گئے۔ بینرز پر ترکی کی جمہوریت کی مثال دی گئی تھی۔ بینرز پر حکومت کے ترقیاتی منصوبوں کی تشہیر بھی کی گئی تھی۔ ٹی ایم او داتا گنج بخش ٹاؤن شہزاد قریشی کے مطابق بینرز بغیر اجازت لگائے تھے۔ پولیس بینرز لگانے والوں کوجلد گرفتار کر کے اُن کے خلاف کارروائی کرے گی۔

یاد رہے کہ 15 جولائی 2016 کو جب ترک فوج نے جمہوری حکومت کا تختہ اُلٹنے کے لیے کریک ڈاون کیا تو عوام نے فوج کے خلاف سڑکوں پر اس عمل کو ناکام بنا دیا۔ ترکی کے جمہوریت پسند عوام فوج کے سامنے ڈٹ گئے۔ طیب اردوان کی حکومت کا تحتہ اُلٹنے کی کوشش ناکام ہوگئیں، تو سڑکوں پر جشن منایا گیا۔

ملک کی موجودہ صورتحال، بالخصوص جے آئی ٹی رپورٹ کے بعد بینرز آویزاں کرنا کس حد تک درست تھا۔ پاکستانی قوم کو ان بینرز کے ذریعے کیا پیغام دیا گیا۔ ان حالات میں بینرز آویزاں کرنے کی ضرورت کیوں پیش آئی۔ کہیں ان بینرز کے ذریعے اسٹیبلشمنٹ کی طرف کوئی اشارہ تو نہیں۔ عوامی اور سیاسی حلقوں میں نئے سوالات جنم لے رہے ہیں۔

گزشتہ رات ترک عوام سے اظہار یکجہتی کے لیے لاہور کی مشہور شاہراہ مال روڈ پر بینرز آویزاں کیے گئے اور ترک عوام کی بہادری، جمہوریت پسندانہ سوچ کو سراہا گیا، بینرز پر جمہوریت کے لیے اُٹھ کھڑا ہونے کے پیغامات درج تھے۔

سیاسی مبصرین کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ حکومتی منشا کے بغیر بینرز کا آویزاں ہو جانا کسی بھی طور ممکن نہیں۔ ترکی میں ناکام فوجی بغاوت کے بنیرز آویزاں کرنا کسی بھی طرح سے درست قرار نہیں دیا جا سکتا۔ جے آئی ٹی رپورٹ کے بعد موجودہ حکومت بحرانوں میں گھری ہوئی ہے۔ اپوزیشن کی جانب سے وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف کے استعفے کا مطالبہ کیا جا رہا ہے۔ ان حالات میں حکومت کو چاہیئے دانش مندانہ فیصلےکرے، نہ کہ مزید مشکلات پیدا کی جائیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.

x

Check Also

امریکا، ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

امریکی شہربالٹی مورمیں ڈرون کی مدد سے ڈونر کا گردہ مریض تک پہنچا دیا گیا، ...

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ انہوں نے اپنی ...

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ٹینس پلیئر ماریا شراپووا کے فینز کیلئے بری خبر ، وہ اب تک کاندھے کی ...

%d bloggers like this: