کیمیائی فضلہ پھینکنے پرمقامی مافیا کیخلاف مقدمہ درج

راول ڈیم میں کیمیکل پھینکنے کے معاملے کا مقدمہ مقامی مافیا کے خلاف تھانہ سیکرٹریٹ میں درج کرلیا گیا۔راول ڈیم میں کیمیائی فضلہ پھینکے جانے سے ہزاروں مچھلیاں مر چکی ہیں۔
مچھلیوں کی موت سے علاقے میں شدید تعفن بھی پیدا ہوا ہے۔ جس کے بعد ڈپٹی ڈائریکٹر فشریز اسلام آباد محمد صادق کی مدعیت میں مقدمہ درج کیا گیا ہے۔
تھانہ سیکرٹریٹ میں درج کروائی گئی درخواست کے ساتھ راول ڈیم کے پانی کی ابتدائی کیمیکل رپورٹ بھی منسلک کی گئی ہے۔
کیمیکل رپورٹ کے مطابق ڈیم کے پانی کی کوالٹی کے تمام پیرامیٹرز نارمل ہیں تاہم مردہ مچھلیوں کی جانچ میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ پانی میں کوئی زہریلا مادہ موجود تھا جو مچھلیوں کو موت کا سبب بنا۔
مقدمے میں راول ڈیم کی آلودگی میں اضافے کا ذمہ دار مقامی مافیا کو ٹھہرایا گیا ہے، جو متعلقہ اداروں اور کنٹریکٹر کو بھی ڈرانے دھمکانے میں مصروف ہے۔
مقامی افراد کا بھی کہنا ہے کہ گذشتہ ایک ماہ سے رات کے وقت ٹرکوں میں فضلہ اور کیمیکل ڈیم میں پھینکا جاتا تھا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.

x

Check Also

امریکا، ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

امریکی شہربالٹی مورمیں ڈرون کی مدد سے ڈونر کا گردہ مریض تک پہنچا دیا گیا، ...

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ انہوں نے اپنی ...

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ٹینس پلیئر ماریا شراپووا کے فینز کیلئے بری خبر ، وہ اب تک کاندھے کی ...

%d bloggers like this: