حجاج مہلک کرونا وائرس سے کیسے بچیں؟

قومی ادارہ صحت نے حجاج کرام کے لیے مہلک کرونا وائرس سے بچاؤ کی احتیاطی تدابیر جاری کردیں۔ سعودی عرب میں ہر سال کئی افراد اس بیماری کا شکار ہوتے ہیں۔
سعودی عرب کا کہنا ہے کہ کرونا وائرس دوسرے ملکوں سے درآمد کئے گئے مویشیوں سے آتا ہے جنہیں حج پر قربانی کے لئے لایا جاتا ہے۔
سعودی عرب میں کرونا وائرس پہلی مرتبہ 2012 میں سامنے آیا تھا اور اس مہلک بیماری سے اب تک سیکڑوں افراد جاں بحق ہوچکے ہیں۔
بیماری کی بروقت تشخیص نہ کی جائے تو یہ مرض بالخصوص پھیپھڑوں اور گردوں کو ناکارہ کردیتا ہے۔
قومی ادارہ صحت کی جانب سے جاری ہدایات کے مطابق ذیابیطیس یا پھیپھڑوں کےعارضے میں مبتلا افراد سفر سے قبل معالج سے مشورہ کرلیں اور حجاج کرام دوران حج بار بار صابن سے ہاتھ دھوئیں۔
ہدایات کے مطابق کرونا وائرس سے بچاؤ کے لیے بیمار افراد سے رابطے میں محتاط رہیں اور مویشیوں، خاص طور پر اونٹ کے قریب نہ جائیں۔
چھینکتے یا کھانستے وقت منہ اور ناک ڈھانپ کر رکھیں اور حج سےواپسی پر 15دن میں بخار، کھانسی کی صورت میں معالج سےرجوع کریں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.

x

Check Also

امریکا، ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

امریکی شہربالٹی مورمیں ڈرون کی مدد سے ڈونر کا گردہ مریض تک پہنچا دیا گیا، ...

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ انہوں نے اپنی ...

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ٹینس پلیئر ماریا شراپووا کے فینز کیلئے بری خبر ، وہ اب تک کاندھے کی ...

%d bloggers like this: