غلطیوں کی بھرمار، پروجیکٹ غازی کی ریلیز روک دی گئی

ملکی تاریخ میں پہلی بار سائنس فکشن ہیرو پر مبنی فلم پروجیکٹ غازی کی ریلیز روک دی گئی ہے۔ خیال ہے کہ فلم میں موجود تکنیکی خرابیوں کے سبب ریلیز کو روکا گیا ہے۔
فلم کا پریمیئر گزشتہ شب کراچی میں ہوچکا ہے۔
سائنس فکشن پرمبنی ایکشن سے بھرپور ہونے کے سبب اس فلم کا بے چینی سے انتظار کیا جارہا تھا۔ فلم کی ریلیز کے لیے ملک بھر کے ملٹی پلیکس میں اسکرینیں بھی تیار تھیں۔
فلم پروڈیوسرعلی رضا کے مطابق فلم کی ریلیز کو تکنیکی وجوہات پر ملتوی کیا گیا ہے۔
انہوں نے فلم کی ریلیز ملتوی کرنے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ فلم کی نمائش کچھ تکنیکی وجوہات کی بنا پر فی الحال روک دی گئی ہے۔
فلم کی دوبارہ ریلیز کی تاریخ کا اعلان جلد ہی کیا جائےگا۔ انہوں نے فیس بک پر پیغام درج کرتے ہوئےکہا کہ افسوس کے ساتھ کہنا پڑ رہا ہے کہ پروجیکٹ غازی شیڈول کے مطابق 14 جولائی کو ریلیز نہیں ہوگی۔
ہم جانتے ہیں شائقین کو فلم کا بے صبری سے انتظار تھا لیکن فلم میں کچھ تکنیکی خرابیاں تھیں جن کے ساتھ فلم ریلیز کرنا ممکن نہیں تھا۔
انکا کہنا ہے کہ وہ نہیں چاہتے لوگ ایسی فلم دیکھیں جس میں بے شمار غلطیاں ہوں لہٰذا انکی ٹیم نے فلم کو ملتوی کرنا مناسب سمجھا۔
وسری جانب جمعرات کی رات کراچی کے مقامی سینما میں فلم کا پریمئیر بھی ہوا تھا ، اس موقع پر فلم کی بھرپور کوریج کے لیے فلم کی اسٹار کاسٹ کے علاوہ الیکٹرانک میڈیا کے نمائندوں اور سوشل میڈیا بلاگرز کو بھی خصوصی طور پر مدعو کیا گیا تھا۔
فلم کے تمام شعبوں میں خامیاں اس قدر نمایاں تھیں کہ پریمیئر کے دوران ہی نصف سے زائد فلم بین اٹھ کر چلے گئے تھے۔
کہا جارہا ہے کہ پروڈیوسر، ڈسٹری بیوٹرز ، فلم کی کاسٹ اور تیکنیکی عملے کو دوران پریمیئر صورتحال کی نزاکت کا احساس ہوا اور مالی نقصان اور ناظرین کے برے ردعمل سے بچنے کے لیے فیصلہ کیا گیا کہ ریلیز کو روک دیا جائے۔
فلم کی ہداہات نادر شاہ نے دی ہیں جبکہ فلم کے پروڈیوسر محمد علی رضا ہیں۔ فلم کی دیگر کاسٹ میں ہمایوں سعید، سائرہ شہروز، شہریار منور، عدنان جعفر، طلعت حسین اور عامر قریشی شامل ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.

x

Check Also

امریکا، ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

امریکی شہربالٹی مورمیں ڈرون کی مدد سے ڈونر کا گردہ مریض تک پہنچا دیا گیا، ...

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ انہوں نے اپنی ...

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ٹینس پلیئر ماریا شراپووا کے فینز کیلئے بری خبر ، وہ اب تک کاندھے کی ...

%d bloggers like this: