سستی میک اپ مصنوعات بینائی کے لئے نقصان دہ

ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ زیادہ کاجل اور آئی لائنر لگانے والی خواتین آنکھوں کے خطرناک مرض کا شکار ہوسکتی ہیں۔ خاص طور پر سستی مصنوعات استعمال کرنے کا نقصان زیادہ ہوتا ہے۔
کینیڈا کی یونیورسٹی آف واٹر لو کی تحقیق کے مطابق زیادہ کاجل اور آئی لائنر لگانے والی خواتین مے بومیئم گلینڈ ڈسفنکشن کا شکار ہوجاتی ہیں جسے عام طور پر ڈرائی آئی سینڈروم بھی کہا جاتا ہے۔
ماہرین کے مطابق ڈی جی ایم ایسی بیماری ہے جس میں انسانی آنکھ سوجن کا شکار ہوجاتی ہے اور آنکھ بہتر انداز سے چیزوں کو شفاف نہیں دیکھ سکتی۔
تحقیق کے مطابق ایسے افراد جو آنکھ کے اندر کاجل لگاتے ہیں یا آئی لائنر لگانے والی خواتین کی آنکھیں سوجن کا شکار ہوجاتی ہیں جس کی وجہ سے انہیں دیکھنے میں پریشانی کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ ایم جی ڈی کی وجہ سے آنسو آنا بند ہو جاتے ہیں اور آنکھوں میں نہ صرف سوجن ہوتی ہے بلکہ آنکھیں خشک ہو جاتی ہیں اس کے علاوہ انسان بلیفرائٹس بیماری کا شکار ہوسکتا ہے۔
بھارت سے تعلق رکھنے والے ڈائریکٹر آف سینٹر فار سائٹ کے محقق ماہی پال سچدیو کے مطابق ایم جی ڈی بیماری پہلے عمر رسیدہ لوگوں میں دیکھی جاتی تھی۔
اب آنکھوں پر کاجل، آئی لائنر اور کیمیکل سے بھرپور اس قسم کی دیگر چیزیں لگانے سے یہ بیماری ہونا عام ہوتی جارہی ہے۔
میڈیکل سائنس کا کہنا ہے کہ آنکھ میں 40ایسے کیمیائی مواد ہیں جو آنکھ میں نمی کو بر قرار رکھتے ہیں اور تقریبا 40 فیصد خواتین آنکھوں پر زیادہ میک اپ کی وجہ سے آنکھوں میں سوجن کی شکار ہوتی ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.

x

Check Also

امریکا، ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

امریکی شہربالٹی مورمیں ڈرون کی مدد سے ڈونر کا گردہ مریض تک پہنچا دیا گیا، ...

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ انہوں نے اپنی ...

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ٹینس پلیئر ماریا شراپووا کے فینز کیلئے بری خبر ، وہ اب تک کاندھے کی ...

%d bloggers like this: