سارہ لورین کا فلمسازی کا فیصلہ

فلم اور ٹی وی کی اداکارہ سارہ لورین نے کہا ہے کہ فلم اور ڈرامہ انڈسٹری میں شہرت اور دولت کی لالچ میں اصل کام بھلا دیا گیا ہے۔ وہ اپنی پسند کی فلمیں بنانے کے لئے خود فلمسازی کریں گی۔
ایک انٹرویو میں سارہ لورین نے کہا کہ ہالی ووڈ میں لو اسٹوریز کم اور وہاں کے حالات پر فلمیں زیادہ بنائی جاتی ہیں لیکن بھارت اور پاکستان میں ایسا نہیں۔
انہوں نے کہا کہ ہالی ووڈ والے ترقی یافتہ ملکوں کو درپیش مسائل پر فلمیں بناتے ہیں۔ پاکستان اور بھارت کے مسائل ان ملکوں سے الگ ہیں۔
پاکستان میں بڑھتی آبادی، آلودگی، انتہا پسندی اور جدید علم سے دور رہنے جیسے مسائل ہیں، ان مسائل کو اجاگر کرنے کے لئے فلمسازی کی ضرورت ہے۔
سارہ لورین نے کہا انہوں نے کچھ عرصہ فلموں سے بریک لی اور فلمسازی پر توجہ دیں۔ اب وہ خود فلمسازی شروع کریں گی۔
پاکستانی فلم انڈسٹری کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ پاکستان میں سینما گھر کم ہونے سے لوگ فلموں پر سرمایہ لگاتے ڈرتے ہیں کیوں کہ واپسی کا امکان کم ہوتا ہے۔
اگر سینما گھر بڑھائے جائیں تو بالی ووڈ کے معیار کی فلمیں بنائی جا سکتی ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.

x

Check Also

امریکا، ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

امریکی شہربالٹی مورمیں ڈرون کی مدد سے ڈونر کا گردہ مریض تک پہنچا دیا گیا، ...

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ انہوں نے اپنی ...

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ٹینس پلیئر ماریا شراپووا کے فینز کیلئے بری خبر ، وہ اب تک کاندھے کی ...

%d bloggers like this: