نڈال کے بعد مرے اور جاکووچ بھی آؤٹ

رافیل نڈال کے بعد اینڈی مرے اور نوواک جاکووچ بھی ومبلڈن سے آؤٹ ہو گئے، جب کہ راجر فیڈرر نے سیمی فائنل میں جگہ بنا لی۔
ومبلڈن کے مینز سنگلز کے دفاعی چیمپئن اینڈی مرے کو امریکی پلیئر سام کیورے کے ہاتھوں شکست ہوگئی۔ سیم کی جیت کا اسکور 3-6، 6-4،6-7(4/7)،6-1 اور6-1 رہا۔
سابق چیمپئن نوواک جاکووچ کندھا زخمی ہونے کے باعث دستبردار ہو گیا۔ ٹوماس بریڈیچ کیخلاف ابتدائی سیٹ 7-6(7/2) سے ہارنے کے بعد دوسرے سیٹ میں بھی ابتدائی دونوں گیمز ہارجانے پر مقابلے سے دستبردار ہوگئے۔
راجرفیڈرر نے میلوس راؤنک کو 6-4،6-2،7-6 (7/4) سے مات دیکر 12ویں بار ایونٹ کے سیمی فائنل میں قدم رکھ دیے، یہ ایونٹ میں ان کا 100واں میچ تھا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.

x

Check Also

امریکا، ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

امریکی شہربالٹی مورمیں ڈرون کی مدد سے ڈونر کا گردہ مریض تک پہنچا دیا گیا، ...

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ انہوں نے اپنی ...

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ٹینس پلیئر ماریا شراپووا کے فینز کیلئے بری خبر ، وہ اب تک کاندھے کی ...

%d bloggers like this: