ججز،جنرلز سمیت کوئی صادق اور امین نہیں

سینیئر سیاستدان اور تحریک انصاف ،مسلم لیگ نون سے ماضی میں وابستہ رہنے والے جاوید ہاشمی نے کہا ہے کہ ججز اورفوجی جنرلز سمیت کوئی صادق اور امین نہیں۔
انہوں نے سوال اٹھایا ہے کہ ملک کے سیاستدانوں سے تو ان کے اثاثوں پر سوالات پوچھے جاتے ہیں لیکن کیا کوئی ججز اور فوج کے جنرلز سے بھی سوال کرے گا کہ انہوں نے یہ اثاثے کیسے بنائے؟
انہوں نے کہا کہ کوئی جج یا جنرل یہ دعویٰ نہیں کرسکتا کہ وہ صادق اور امین ہے۔ دنیا کی ایک ہی ہستی ہے جو صادق اور امین ہونے کا دعویٰ کرسکتی ہے جو محمد صلیٰ اللہ علیہ وسلم ہیں۔
سابق رکن قومی اسمبلی کا کہنا تھا کہ ججز کو بھی ریمارکس دیتے ہوئے احتیاط برتنی چاہیے، انہیں کسی کو گاڈ فادر قرار دینے یا سیاسی مافیا سے تقابل کرنے سے گریز کرنا چاہیے۔
نواز شریف نے میری راہ میں بہت رکاوٹیں کھڑی کیں، نواز شریف یا عمران خان سے میرا کوئی لینا دینا نہیں، عمران خان کو تو صرف ایشو اٹھانا ہوتا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ دھرنے کے دوران جو کچھ کہا اس پر قائم ہوں، میرے عمران خان کے ساتھ سیاسی اختلافات ہیں، اگر میں نے کچھ غلط کہا ہو تو عمران خان میری باتوں کو رد کر دیں۔
جاوید ہاشمی کے مطابق چند ریاستی اداروں اور بیوروکریسی نے ماضی میں ملک کو نقصان پہنچایا ہے جبکہ سپریم کورٹ نے آمروں کو بھی تحفظ فراہم کیا ہے۔
جسٹس نعیم حسن شاہ نے کہا تھا کہ ذوالفقار علی بھٹو کو موت کی سزا سنانے کے لیے وہ دباؤ کا شکار تھے ، اگر قوم کا عدالتوں پر اعتماد قائم نہیں رہتا تو وہ کس پر بھروسہ کریں گے۔
یاد رہے کہ جاوید ہاشمی نے گزشتہ ماہ پریس کانفرنس میں کہا تھا کہ پاناما کیس کی تحقیقات کے لیے قائم جے آئی ٹی کی ساکھ کے حوالے سے بھی مختلف شکوک و شبہات کا اظہار کیا گیا ہے۔
اگر جے آئی ٹی متنازع ہوجاتی ہے تو لوگ اس کی انکوائری کو تسلیم نہیں کریں اور نواز شریف مظلوم بن کر سامنے آئیں گے۔
جاوید ہاشمی مسلم لیگ نون سے علیحدگی کے بعد پاکستان تحریک انصاف میں شامل ہوگئے تھے۔
دوران دھرنا یہ اطلاعات آئی تھیں کہ جاوید ہاشمی فوج کے بطور ثالث کردار ادا کرنے کے معاملے پر پارٹی قیادت سے ناراض ہو کر اسلام آباد سے ملتان روانہ ہوگئے۔
بعد میں جاوید ہاشمی نے ایک بیان میں کہا تھا کہ پارٹی کے تمام فیصلے میری مشاورت سے ہوئے، فوج کے پاس عمران خان کے جانے کے فیصلے میں میری رائے شامل تھی، میڈیا ذمہ دارانہ کردار ادا کرے۔
پی ٹی آئی نے دھرنے کے دوران فوج کی ثالثی کے انکشافات کرنے پر جاوید ہاشمی کی رکنیت معطل کردی تھی، جس کے بعد جاوید ہاشمی نے تحریک انصاف کو الوداع کہہ دیا تھا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.

x

Check Also

امریکا، ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

امریکی شہربالٹی مورمیں ڈرون کی مدد سے ڈونر کا گردہ مریض تک پہنچا دیا گیا، ...

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ انہوں نے اپنی ...

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ٹینس پلیئر ماریا شراپووا کے فینز کیلئے بری خبر ، وہ اب تک کاندھے کی ...

%d bloggers like this: