مریم نواز نے جے آئی ٹی میں کیا جواب دیا؟

 

وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز نے جے آئی ٹی کو نیلسن،نیسکول اورکومبر کمپنیوں کی ٹرسٹ ڈیڈ پیش کی ۔

مریم نواز نے کہا نیلسن،نیسکول اورکومبر کی ٹرسٹ ڈیڈ بطور ٹرسٹی میرے پاس ہیں۔

جلاوطنی کے دوران حسین نواز نے دوسری شادی کی ،لیکن انہیں اس بات کا علم 2005میں ہوا۔

حسین نواز چاہتے تھے ان کے انتقال کے بعد جائیداد شریعت کے مطابق تقسیم ہو اور انہیں نے مجھے ٹرسٹی بنایا جس سے میں نے اتفاق کیا

مریم نوا زنے جواب میں مزید کہا جلاوطنی کے دو سے تین سال کے دوران سعودی عرب سے باہر نہیں گئیں،مگر خاوند کے ساتھ دو ہفتوں کےلیے برطانیہ گئی تھی،جو علاج معالجے کیلئے تھا۔۔

جمع کرائے گئے جواب میں میں مریم نواز کو یاد نہیں تھا کہ وہ کب برطانیہ گئیں لیکن انہوں نے فیملی فرینڈز اور بھائی کے اپارٹمنٹ پر قیام کیا جس کا انہیں علم تھا کہ لندن اپارٹمنٹس شریف فیملی کے نہیں ہیں ۔

انہیں یہ بھی یاد نہیں تھا کہ آخری بار نیلسن اور نیسکول کی دستاویزات پر کب دستخط کیے ،منرواکمپنی کے دفتر کبھی نہیں گئیں۔

مریم نواز کا مزید کہنا تھا کہ مجھ سے پوچھا گیا کہ آپ کمپنیوں کی بینی فیشنل مالک ہیں تو میر ا جواب تھا نہیں ،یہ غلط ہے ۔

پاکستان میں میری تمام جائید اد ڈیکلیئرڈ ہےاور میرے خاوند یا میں نے حسین نواز کی کسی کمپنی میں کام نہیں کیا

ثنا بچہ کے ساتھ میرا انٹرویو بار بار میڈیا پر توڑ مروڑ کے چلایا گیا ، اس ٹی وی شو میں بیٹھے ایک شخص نے25 سے 30 جائیدادوں کو مجھ سے ،بہن اور والدہ سے منسوب کیا ۔جس پر مجھے غصہ آ گیا

میں نے ثنا بچہ کے پروگرام میں فون کرکے وضاحت اور کہا پاکستان کے ساتھ ساتھ باہر بھی میر ی کوئی جائیداد نہیں اورمیں کسی بھی کاروبار میں براہ راست ملوث نہیں رہی

جے آئی ٹی کو جمع کرائے گئے جواب میں مریم نواز نے پاکستان یا ملک سے باہر کاروبار اور آف شور کمپنیوں سے انکار کیا

انہوں نے کہا باہر کوئی بینک اکاؤنٹ ہے نہ والد کی زیر کفالت ہوں ،والد نے مجھے محبت میں رقم تحفہ میں دی،، یاد نہیں کہ حسن نواز نے مجھے کبھی قرض دیا،چیک کر کے بتاؤں گی ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.

x

Check Also

امریکا، ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

امریکی شہربالٹی مورمیں ڈرون کی مدد سے ڈونر کا گردہ مریض تک پہنچا دیا گیا، ...

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ انہوں نے اپنی ...

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ٹینس پلیئر ماریا شراپووا کے فینز کیلئے بری خبر ، وہ اب تک کاندھے کی ...

%d bloggers like this: